سورۃالحج کی آیت ۴۱ میں اسلامی سلطنت کے مقاصد واہداف اور خوبیاں تحریر کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسورۃالحج کی آیت ۴۱ میں اسلامی سلطنت کے مقاصد واہداف اور خوبیاں تحریر کریں۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
جواب:سورۃ الحض کی آیت ۴۱ کے مطابق اسلامی سلطنت کے مقاصد و اہداف اور خوبیاں درج ذیل ہیں:
مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد پہلی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ جس کے لیے میثاق مدینہ کے نام سے پہلا آئین اور دستور بنایا گیا، جس کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم اس کے سربراہ اور رعیت کے درمیان صلح صفائی کرانے کے ذمہ دار قرار پائے۔ اس طرح رعایا کو امن و سکون فراہم کرنا، ان کی تعلیم، صحت اور معاش کا انتظام کرنا بھی ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل رہا، چنانچہ آیت مذکورہ میں ان باتوں کی تاکید کی گئی ہے کہ جب ایمان والوں کو زمین میں حکومت و اختیار حاصل ہو تو ان کو مندرجہ ذیل باتوں پر خاص طور پر دھیان دینا چاہیے:

نماز قائم کرنا: نماز دین کا ایک اہم رکن اور عبادت ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ انسانک ا تعلق اللہ تعالیٰ سے مضبوط ہو جائے اور تزکیہ نفس حاصل ہو جائے۔

زکوٰۃ ادا کرنا: ذکوٰۃ کا تعلق براہ راست سماج کی معاشیات سے ہے، اس لیے ریاست کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ معاش کے وسائل پیدا کرے اور لوگوں کی ضروریات کے لیے مناسب انتظامات کرے۔

امرابالمعروف اور نہی عن المنکر: معروف کی معنی ہے ایسی نیکی اور بھلائی والے کام جسے سب اچھا سمجھتے ہوں۔ منکر کی معنی ہے ہر قسم کی بدی یا برائی جسے سب برا اور ناپسندیدہ سمجھیں۔ سماج میں اچھے کاموں کو فروغ دیا جائے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو معاشرہ کےلیے کار آمد ثابت ہوں، اسی طرح جن لوگوں سے معاشرہ کے بگاڑ اور فساد کا اندیشہ ہو ان لوگوں کو بدی اور برائی فسق و فجور اور تکبر و غرور سے روکنا اور ان کے لیے سزائیں اور قوانین نافذ کیے جائیں تاکہ معاشرے میں امن و سکون کا دور دورہ ہو۔