مسلمانوں کے درمیان آپﷺ نے کیسے اخوت قائم کی؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتمسلمانوں کے درمیان آپﷺ نے کیسے اخوت قائم کی؟
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
جواب: جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ و سلم مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ قائم کر دیا۔ ہر مہاجر کو کسی انصاری کا دینی بھائی بنایا اور اس طرح " مواخات "کا ایک ایسا رشتہ قائم کر دیا۔ جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انصار نے اپنے مکانات باغات اور کھیت آدھوں آدھ اپنے بھائیوں کو پیش کیے۔ تاہم اکثر مہاجرین نے تجارت و محبت سے پیٹ پالنے کو ترجیح دی۔
مسلمانوں پر جب بھی کوئی تکلیف کا وقت آئے، تو دوسرے مسلمانوں کو اس تکلیف میں مالی و جانی دونوں طریقوں سے شرکت کرنے چاہیے۔ یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہے۔

مسلمان جب بھی کسی تکلیف میں مبتلا ہوں تو دوسرے مسلمان بھائیوں کو رسول رحمت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ اور انھیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہے۔