1 Answers
Best Answer
ویسے تو ان دونوں ہی الفاظ کے ایک جیسے معنی ہیں ۔۔۔ تاہم ان میں ایک باریک فرق ہے۔۔۔ *مشہور* لفظ کا مطلب ہے شہرت دیا گیا، جسے اکثر لوگ جانتے پہچانتے ہوں۔ نامور یا بدنام اچھائی یا برائی کے لئے
جیسے مشہور شاعر، مشہور مصنف، مشہور سپہ سالار، مشہور ڈاکو، مشہور ٹھگ مشہور ڈاکٹر۔
تاہم ”معروف“ لفظ کو ہم صرف اچھائی کے لئے ہی بیان کرتے ہیں ۔۔۔ جیسے معروف افسانہ نگار، معروف سائنس دان ۔۔۔۔ معروف کو ہم برائی کے لئے استعمال نہیں کر سکتے۔ ہم معروف ڈاکو نہیں کہہ سکتے، معروف چور نہیں کہہ سکتے، معروف قاتل نہیں کہہ سکتے۔ جب کہ ہم مشہور قاتل ڈاکو اور چور کہہ سکتے ہیں ۔۔۔۔ یہی باریک فرق ہے مشہور اور معروف کے درمیان۔
Please login or Register to submit your answer