سلمان ابراہیم خان کی تحاریر

میرا نام سلمان ابراھیم خان ہے۔ لکھنے پڑھنے کا شوق مجھے کم عمری سے ہی رہا۔ چوں کہ ابتدائی تعلیم اردو میڈیم سے ہی ہوئی اس لئے اردو سے رغبت شروع سے ہی رہی ہے۔ کچھ میرے اساتذہ کا بھی مجھ پر کرم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے جب قلم اٹھایا تو ایک ناولٹ “طلاق شدہ لڑکی” کے عنوان پر سماج میں بڑھتے طلاق یافتہ عورتوں پر ظلم کو قلم بند کیا ہے۔
مجھے امید ہے آپ بھی اس مختصر سے ناولٹ کو جب پڑھیں گے تو اسے مکمل کیے بنا نہیں رہ پائیں گے۔(سلمان ابراہیم خان)