عشق کسے کہتے ہیں

ہر انسان کے اندر اللہ تعالی کی کوئی نہ کوئی صفت ضرور موجود ہوتی ہے کوئی رحم دل ہوتا ھے کوئی سخی ہوتا ہے تو کوئی عادل ہوتا ہے کوئی شجاع ہوتا ہے انسان اپنے اندر پائے جانے والے اوصاف کی خوشبو کسی دوسرے میں محسوس کرتا ہے تو اسکی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور اس سے بات کرنا اسے دیکھنا اور اس سے ملنا اسے اچھا لگتا ہے اسے یہ لگتا ہے یہ میرا اور میں اسکا ہوں دراصل وہ خود کو اس میں اور اپنے آپ میں اسکو دیکھتا ہے اور ہر جگہ اسکی کمی کو محسوس کرتا ہے اور مجھ سے راضی رہے اسی کیفیت کو زمانے والے عشق کہتے ہیں۔