اردو گرامر کی تاریخ

0

گرامر کی تاریخ میں مولوی عبدالحق سے لے کر عتیق صدیقی تک سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ اردو کی پہلی گرامر جوشع کیٹیلر(John Joshua Ketelaer 1658 A.D-1718 A.D) نے لکھی۔ (Lingua Hindostanica) ہندوستانی گرامر کے نام سے سب سے پہلی قواعد ہے،جو انھوں نے 9/1696 میں آگرے میں اپنے قیام کے دوران لکھی۔

اس گرامر کی ایک نقل ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک کارکن آئزک وین در ہوف نے کھنو میں 1698 میں تیار کی جو ڈچ زبان میں تھی۔ لہٰذا اس کو اولین درجہ حاصل ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق یہ کام ان سے ایک صدی پہلے کیا گیا تھا۔ جیرونیمو زیویئر(Jeronimo Xavier ) جو سولھویں (16) صدی کا ایک مصنف تھا اور یسوع مسیح کے پیروکاروں میں سے تھا۔ انہوں نے 1599ء میں ہندوستانی فارسی لغات کا ایک مجموعہ مرتب کیا جسے (Vocabulariu Portuga Lico Hindostano Persicum) کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے “پرتگالی اور ہندوستانی فارسی الفاظ کا مجموعہ” (جس کا مقصد ہندوستان میں بائبل مقدس کا ترجمہ کرنا تھا۔ اس پر 1726ء میں کام شروع ہوا اور یہ ہندوستان کی مقامی زبان میں 1745م میں شائع ہوئی) اس لیے اس گرامر اور لغت کا شمار اردو کی قدیم ترین لغات اور گرامرز میں ہوتا ہے۔

کیٹلر کی گرامر کی اشاعت کے ایک سال بعد (بینجمن شلز1760 -1679) نے ایک گرامر مرتب کی۔ اس کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کے سرکاری ملازم گلشن کے رسالہ قواعد کا ذکر ملتا ہے۔ 1770ء میں لندن میں شائع ہونے والی، ہیڈلے کی گرامر کو بار بار شائع کیا گیا اور 1809ء تک اس گرامر کے آٹھ ایڈیشن سامنے آئے، گل کرائسٹ (Gil Christ) نے 8 مئی 1796ء میں ہندوستانی زبان کی ایک گرامر شائع کی۔ یہ خاصی ضخیم کتاب تھی۔

انیسویں صدی میں یورپی منصفین کے ساتھ ساتھ مغربی ماہرین لسانیات نے بھی گرامر پر توجہ دینا شروع کی۔ اس سلسلے میں ان سب کے بعد انشاء کی ’’دریائے لطافت‘‘ کو ترجیح حاصل ہے۔ یہاں تک کہ بعد میں اس کا لاطینی، جرمن، فرانسیسی، پرتگالی اور انگریزی میں ترجمہ کیا گیا۔ لیکن تحقیق ابھی جاری ہے۔

مولوی عبدالحق کی گرامر سے پہلے کی گرامر:

جیسا کہ پہلے عرض کیا جا چکا ہے کہ مصباح القواعد اور عبدالحق کی گرامر(صرف و نحو) سے پہلے اردو گرامر پر بہت کام ہو چکا تھا۔ ان میں سے چند ایک کے ادوار کے مطابق گرامر کے نام اور ان کے مصنفین کے نام درج ذیل ہیں۔

  • 1-کتاب کا عنوان: اردو زبان کی قواعد (گرائمر)۔
  • موضوع: ہندی کی قواعد اور نحو
  • مصنف کا نام: ڈاکٹر جان گل کرسٹ (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف انڈین سٹڈیز، فورٹ ولیم کالج)
  • ناشر: ہندوستانی پریس لکھنؤ۔
  • اشاعت کا مقام: کولکتہ، انڈیا۔
  • اشاعت کا سال: 1820ء
  • زبان: اردو
  • صفحات: 178
  • معاون: خدابخش لائبریری پٹنہ
  • 2- مصنف: راجہ شیو پرشاد
  • کتاب کا عنوان: اردو گرامر
  • عنوانات: زبان اور ادب
  • ذیلی عنوانات: زبان
  • سال اشاعت: 1877ء
  • زبان: اردو
  • صفحات: 148
  • 3-مصنف: جان ٹی.پلیٹس (John T. Platts)
  • کتاب: ہندی اور اردو زبان کی گرامر
  • ناشر: کروسبی لاک ووڈ اینڈ سن، لندن
  • اشاعت کا مقام: لندن، برطانیہ
  • اشاعت کا سال: 1909ء
  • زبان: اردو اور انگریزی
  • صفحات: 142
  • اسسٹنٹ: انڈین اکیڈمی الہ آباد
  • 4-کتاب: جدید اردو گرامر
  • مصنف: لالہ تیج نام
  • ناشر: منشی گلاب سنگھ اینڈ سنز، لاہور
  • مقام اشاعت: لاہور، انڈیا
  • سال اشا عت: 1926ء
  • زبان: اردو
  • صفحات: 145
  • اسسٹنٹ: سولات پبلک لائبریری رامپور (یو پی)
تحریر نوید شریف ایم فل۔ اسکالر