علامہ اقبال سے متعلق 30 سوالات

0

سوال نمبر 1:اقبال کے خاندان کا مختصر احوال بیان کریں۔

جواب:علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیداء ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا۔ اقبال کی والدہ کا نام امام بی بی تھا۔ اقبال کے خاندان کا تعلق کشمیری پنڈتوں کے خاندان سے تھا جو تقریباً دو سوا دو سو سال پہلے مسلمان ہوئے تھے اور کشمیر سے ترک وطن کرکے سیالکوٹ چلے آئے ان کی گوت سپرو ہے۔

سوال نمبر 2:اقبال کے اخلاق و عادات پر نوٹ لکھیں۔

جواب:علامہ کے اخلاق و عادات بالکل درویشانہ تھیں۔ ان کی طرز معاشرت میں حکیمانہ سادگی تھی۔ بقول ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم ان کی بے نیازی کا یہ حال تھا کہ نہ کھانے کی فکر، نہ کپڑے کی۔ خانہ اور اہل خانہ دونوں سے بے نیاز تھے ان کا زیادہ تر وقت مطالعہ میں گزرتا تھا۔

سوال نمبر 3:اقبال کی حضور اکرم ﷺ سے محبت کیسی تھی؟

جواب:حضرت علامہ اقبال غیرت السلامی کے پیکر تھے۔ اسلام ، بانی الاسلام اور اکابر تاریخ الاسلام کی ذرا سی بے حرمتی بھی برداشت نہیں کرسکتے تھے۔عشق رسول ان کے رگ وریشہ میں سمویا ہوا تھا۔حضور کا ذکر سن کر ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے تھے اور اس بات کا اظہار انہوں نے اپنی شاعری میں بھی خوب کیا ہے۔

سوال نمبر4: علامہ اقبال کی اسرار خودی پر مختصر نوٹ لکھیں۔

جواب:مثنوی اسرار خودی جوکہ 1915ء میں شائع ہوئی تھی، اس میں آٹھ سو کے قریب اشعار ہیں یہی وہ مثنوی ہے جو یورپ اور امریکہ میں ان کی شہرت کا سبب بنی۔ اس میں ڈاکٹر علامہ اقبال نے فلسفہ خودی کی وضاحت کی ہے۔ ڈاکٹر نکلسن نے اسکا انگریزی ترجمہ کیا۔

سوال نمبر5: بانگ درا کا مختصر تعارف لکھیں۔

جواب:اقبال کی اردو شاعری کا باقاعدہ پہلا مجموعہ بانگ درا 1924ء میں شائع ہوا۔ اس کا  دیباچہ عبدالقادر نے لکھا۔ بانگ درا تین حصوں میں تقسیم ہے پہلے حصے میں آغاز سے 1905ء تک کا کلام ہے، دوسرے حصے میں 1905 سے 1908ءتک کا کلام درج ہے اور تیسرے حصے میں 1908ء کے بعد کا کلام ہے۔

سوال نمبر6:بانگ درا کی چند مشہور نظموں کے نام لکھیں۔

حواب:شکوہ، جواب شکوہ، شمع وشاعر، طلوم اسلام،خضر راہ، ہمالہ،عبدالقادر کے نام، خطاب بہ جوانان اسلام، وطنیت وغیرہ بانگ درا کی مشہور نظمیں ہیں۔

سوال نمبر 7:اقبال کی مشہور تصنیف پیام مشرق کا مختصر تعارف بیان کریں۔

جواب:یہ کتاب1922ء میں شائع ہوئی۔ یہ کتاب جرمنی کے مشہور شاعر گوئٹے کے مغربی دیوان کے جواب میں لکھی گئی۔ اس کتاب کے چار حصے ہیں پہلے حصے کا نام لالہ طور ہے، دوسرے حصے کا نام افکار ہے، تیسرے حصے کا نام مئے باقی اور چوتھے حصے کا نام نقش فریادی ہے۔

سوال نمبر8 بال جبریل کا اجمالی جائزہ لیں۔

جواب”یہ کتاب 1935ء میں شائع ہوئی اس میں بہت ساری نظمیں، غزلیات، قطعات اور رباعیات وغیرہ شامل ہیں۔ اس کتاب میں شامل نظمیں ساقی نامہ ، مسجد قرطبہ، وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ بال جبریل کا مطلب ہے جبرائیل کا پر۔

سوال نمبر 9:اقبال کی مشہور تصنیف ضرب کلیم کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟مختصر بیان کریں۔

جواب:ضرب کلیم 1936ء میں شائع ہوئی اس مجموعے میں اقبال شاعر سے زیادہ فلسفی نظر آتے ہیں۔ اس کتاب میں بہت سارے معاشرتی پہلوؤں پر نگاہ رکھی گئی ہے۔ خود علامہ اقبال اس کتاب کو دور حاضر کے خلاف اعلان جنگ کہتے ہیں۔

سوال نمبر 10 ڈیوائن کامیڈی  کا جواب علامہ کی کس تصنیف کو کہا جاتا ہے؟ مختصر بیان کریں۔

جواب: جاوید نامہ علامہ اقبال کی یہ تصنیف 1932ء میں شائع ہوئی۔ یہ  علامہ نے مشہور اطالیہ کے مشہور شاعر دانتے کی تصنیف ڈیوائن کامیڈی کے جواب میں لکھی۔

سوال نمبر11:اقبال کے چند مشہور اساتذہ کے نام لکھیں۔

جواب:مولوی میر حسن ان سے ابتداء میں اقبال فیض یاب ہوئے۔ ارشد گورگانی سے ابتداء میں شاعری کی اصلاح لیتے رہے۔ آرنلڈ اقبال کے فلسفہ کے استاد سے اور داغ دہلوی بھی اقبال کے شاعری کے استاد تھے۔

سوال نمبر 12: ڈاکٹر سید عبداللہ کے مطابق اقبال کی شاعری کو کتنے ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے؟

جواب:ڈاکٹر سید عبداللہ کے مطابق اقبال کی شاعری کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا دور ابتداء سے 1905ء تک کا
دوسرا دور1905ءسے 1908
تیسرا دور1908سے1918 تک
چوتھا دور1918 سے 1932تک
پانچواں دور1932 سے 1938 تک۔

سوال نمبر13:عبدالسلام ندوی اور طاہر فاروقی کے مطابق اقبال کی شاعری کو کتنے ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے مختصر وضاحت کریں۔

جواب:ان کے مطابق اقبال کی شاعری کو چار ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا دور ابتداء سے 1905 ءتک
دوسرا 1905سے1908 ءکا
تیسرا 1908 سے 1924 ءکا
چوتھا 1924سے 1938 ءکا۔

سوال.نمبر14: ارشد گورگانی کونسا شعر سن کر بھڑک اٹھے اور کہا کہ اس شاعر کا مستقبل درخشاں ہوگا؟

جواب:اقبال نے ایک مشاعرے میں اپنی غزل پڑھی جس کا شعر تھا؀

“موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیے
قطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے “

سوال نمبر15: اقبال کی مشہور نظم خطاب بہ جوانان اسلام میں اقبال نے نوجوانوں کو کیا درس دیا؟

جواب :یہ نظم بانگ درا میں شامل ہے اسکے کل 12 اشعار ہیں ۔ اقبال نے اس نظم میں نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ تم اپنے اسلاف کے طریقوں کو چھوڑ کر کامیابی حاصل کبھی نہیں کرسکتے تمہیں ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

سوال نمبر16 :بال جبریل کی پہلی غزل کا پہلا شعر لکھیں۔

“میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں
غلغلا ہائے الاماں بت کدہ  صفات میں”

سوال نمبر 17: ترکی کے ایک مجاہد نے اقبال سے جب سوال کیا تو اقبال نے کیا جواب دیا؟

جواب:ترکی کے حلال احمر کا وفد  جب پاکستان آیا تو اس نے کسی مسجد میں نماز ادا کی تو امام کو طویل سجدہ کرتے دیکھ کر علامہ سے سوال کیا کہ آپ کے امام اتنے لمبے سجدے کیوں کرتے ہیں جبکہ نماز تو مختصر سجدہ کرنے سے بھی ہوجاتی ہے۔ تو اس کے جواب میں اقبال نے کہا کہ تمہیں کیا خبر کہ غلام کس طرح زندگی بسر کرتے ہیں۔ اس پر علامہ اقبال نے ایک مشہور نظم غلاموں کی نماز لکھی۔

سوال نمبر18:نظم ہمالہ کا مختصر تعارف بیان کریں۔

جواب:یہ نظم اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا کی پہلی نظم ہے جو کہ رسالہ مخزن کے پہلے شمارے میں1901ء میں شائع ہوئی۔ اس نظم کے کل  آٹھ بند ہیں۔ اس نظم میں وطن پرستی کے جزبات پوشیدہ ہیں اور منظر نگاری کا جگہ جگہ کمال نظر آتا ہے۔ اس  کی زبان فارسی رنگ میں رنگی ہوئی ہے  چونکہ یہ نظم وطن پرستی کے جزبے میں لکھی گئی ہے اس لیے اس میں جگہ جگہ مبالغہ بھی ملتا ہے۔

سوال نمبر19:اقبال کا تصوری خودی کیا ہے، مختصر وضاحت کریں۔

جواب:خودی دراصل ایک فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں خود کا حد سے بڑھتا ہوا احساس۔ جس کا  دوسرا نام غرور اور تکبر بھی ہے۔مگر اقبال نے یہ لفظ غرور یا تکبر کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ اسکا مفہوم محض احساس ذات یا نفس کا تعین ہے۔ اقبال کی خودی کا ماخذ قرآنی تعلیمات ہیں۔

سوال نمبر20:اقبال کے تصور وطنیت کا اجمالی جائزہ لیں۔

جواب:اقبال کے ہاں تصور وطنیت ان کی ابتدائی شاعری سے ہی نظر آتا ہے۔ ان کا نظریہ وطنیت مغرب کے نظریہ ملوکیت سے مختلف تھا۔ اقبال کے نزدیک ہمیں ہندی، ایرانی ، پاکستانی ہونے پر اپنے وطن کی نسبت سے جزبہ پیدا ہونا چاہیے نہ کہ ذات پات کی بنیاد پر۔

سوال نمبر21:اقبال کا تصور مرد مومن بیان کریں۔

اقبال کے تصور مرد مومن کے بارے میں مختلف لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔ کوئی اسے نطشے کے فلسفہ فوق البشر سے اخذ کیا گیا کرار دیتا ہے، تو کوئی دیو جانسن کلبی کی مگر حقیقت یہ ہے کہ اقبال کے نزدیک مرد مومن کا تصور اسلامی تعلیمات ہے کیونکہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوکات بنایا تواس لیے انسان سب سے بہترین انداز اور نمونے پر بنا ہے۔

سوال نمبر 22:اقبال کی ابتدائی دو نثری تصانیف کا مختصر تعارف کریں۔

جواب:اقبال کی سب سے پہلی جو کتاب شائع ہوئی وہ “علم الاقتصاد “ہے جو اردو میں اس موضوع پر غالیاً پہلی کتاب ہے جو اقبال نے پروفیسر آرنلڈ کی تحریک پر لکھی تھی۔ ان کی دوسری تصنیف ان کا پی ایچ ڈی مقالہ ہے جو انہوں نے لکھا تھا۔ مابعدالطبیعات کا ارتقاء جسے انہوں نے انگلستان سے شائع کروایا۔

سوال نمبر23:اقبال کے دوسرے دور کی شاعری میں کس طرح کا رنگ دیکھنے کو ملتا ہے؟

جواب:اقبال کے دوسرے دور کی شاعری یورپ کی روانگی سے واپسی تک کا دور ہے۔ اگرچہ انہوں نے اس عرصے میں بہت کم لکھا اس دوران ان کی شاعری پر حسن عشق کا پردہ چڑھ گیا جو بعد میں عشق رسول میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔

سوال نمبر24:اقبال کی تیسرے دور کی شاعری میں کیا نمایاں رنگ نظر آتا ہے؟

جواب:اقبال کی اس دور کی شاعری یورپ سے واپسی سے شروع ہوتی ہے۔ اس دوران انہوں نے بہت سارے ممالک کی سیر بھی کی۔ ان کا دل مسلمانوں کے لیے بے زار تھا ہر طرف نفسا نفسی کا عالم تھا۔ مسلمانوں کو پستی کا سامنا تھا۔

سوال نمبر25:اقبال کی اردو تصانیف کے نام لکھیں۔

جواب:بانگ درا,بال جبریل,ضرب کلیم اور ارمغان حجاز۔

سوال نمبر26:اقبال کی فارسی تصانیف کے نام لکھیں۔

جواب:اسرار خودی,رموز نے خودی,پیام مشرق, زبور عجم۔

سوال نمبر27:اقبال پر لکھی گئی دو کتب کے نام لکھیں۔

جواب:زندہ رود از ڈاکٹر جاوید اقبال
مسائل اقبال از ڈاکٹر سید عبداللہ۔

سوال نمبر28:اقبال کو شاعری ترک نہ کرنے کا مشورہ کن دو شخصیات نے دیا؟

جواب:مرزا عبدالقادر اور پروفیسر آرنلڈ نے شاعری ترک نہ کرنے کا مشورہ دیا جب اقبال دوران یورپ تھے اور طبیعت میں بہت بدلاؤ آیا تو شاعری چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان حضرات کے اسرار پر فیصلہ بدلا۔

سوال نمبر29:اقبال کے والد کا پیشہ کیا تھا اور لوگ انہیں کس نام سے نام سے پکارتے تھے؟

جواب:شیخ نور محمد درزی تھے جو کہ ٹوپیاں سیا کرتے تھے جو کہ انتہائی صوفی اور درویش صفت انسان  تھے۔ قبال کے والد پڑھے لکھے نہیں تھے اس لیے لوگ انہیں ان پڑھ فلسفی کہتے تھے۔

سوال نمبر30:اقبال کی بیویوں  کا کیا نام تھا اور اقبال کی اولاد کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

جواب:امام بی بی مختار بیگم اورسردار بیگم۔ کریم بی بی کے بطن سے آفتاب اقبال تھے جبکہ سردار بیگم سے بطن سے جاوید اقبال تھے اس کے علاوا اقبال کی دو بیٹیاں معراج اور منیرہ ہیں۔

تحریر محمد اعجاز بھٹی :دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور شعبہ اردو اقبالیات