شعر کی تشریح کیسے کریں

کسی بھی بند یا شعر کی تشریح کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار وضع ہے جوکہ اکثر طالب علموں اور اتالیقوں کو بھی معلوم نہیں ہوتا۔ اگر پرچے میں کسی بھی شعر کی تشریح کرنا مقصود ہو تو درج ذیل باتوں کا خاص خیال کریں۔

1۔ سب سے پہلے شعر کو سمجھیں کہ شاعر اس میں کیا کہنا چاہتا ہے۔ پھر اس شعر کو غور سے دیکھیں کہ اس کے اندر علم بیان ( تشبیہ ،استعارہ مجاز مرسل ،کنایہ ) یا علم بدیع ( تضاد،تکرار ،لف و نشر ) وغیرہ کا استعمال تو نہیں ہوا۔

2۔ اب اگر آپ نے پہلے نکتے کو سمجھ لیا کہ شعر کے اندر گرائمر کی فلاں اصطلاح شاعر نے استعمال کی ہے۔ دوسرے نکتے میں اس اصطلاح کے لفظی اور اصطلاحی معانی بتا دینے ہیں۔

3۔ تیسرے نکتے پر آپ نے اس لفظ کو بیان کرنا ہے جس سے ایک شعر کے اندر وہ اصطلاح پیدا کی گئی ہو۔

4۔ چوتھے نکتے پر آپ نے یہ بتانا ہے کہ شاعر اپنے اس شعر کے پہلے مصرعے میں کیا بات کہنا چاہ رہا ہے اس کی بات کو تین جملوں تک لکھ دیں۔

5۔ پانچویں نکتے پر آپ نے یہ بتانا ہے کہ شاعر دوسرے مصرعے میں کیا بات کرنا چاہ رہا ہے۔

6۔چھٹے نکتے پر آپ نے یہ اس شعر کا مرکزی خیال جو کہ تین جملوں سے زائد کا نہ ہو وہ لکھ دینا ہے۔

7۔ساتویں نکتے پر آپ نے حوالہ جاتی شعر لکھ دینا ہے۔

مثالیں ملاحظہ فرمائیں جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کس طرح شعر کی تشریح کرنی ہے۔

پھوٹا جو سینہ شب تار الست سے
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمھی تو ہو

اگر ہم اس شعر کی تشریح کریں تو درج ذیل باتیں بیان کریں گے:

1۔تلمیح کا شعر 2 ۔تلمیح کے لفظی اور اصطلاحی معنی 3 ۔کس لفظ سے تلمیح (الست : عالم ارواح) 4۔ شعر کا پہلا مصرع 5۔شعر کا دوسرا مصرع 6۔ شعر کا مرکزی خیال 7 ۔حوالہ جاتی شعر
اسی طرح ایک اور مثال دیکھیں:

پتی پتی پر چمن کی جان چھڑکو اے دوستو!
رات دن خدمات ارباب چمن کرتے رہو

تشریح: 1۔ قواعد کے تین اجزاء اس شعر میں موجود ہیں الف) تکرار ،تضاد ،استعارہ ) 2 ۔ان قواعد کے لفظی اور اصطلاحی معنی بیان کریں 3۔ کن کن الفاظ سے یہ قواعد شعر میں پیدا ہوئے ہیں 4۔ شعر کا پہلا مصرع 5۔ شعر کا دوسرا مصرع 6 ۔شعر کا مرکزی خیال 7۔ حوالہ جاتی شعر۔

اسی طرح ایک اور مثال دیکھیں :

کس کا نظام راہ نما ہے افق افق
کس کا دوام گونج رہا ہے افق افق

تشریح: 1۔ صنعت تکرار 2۔ تکرار کے لفظی اور اصطلاحی معنی 3۔ کس لفظ سے تکرار ( افق افق ) 4۔شعر کا پہلا مصرع 5۔شعر کا دوسرا مصرع 6۔ مرکزی خیال 7 ۔حوالہ جاتی شعر۔

اسی طرح ایک اور مثال دیکھیں :

مکتوم کس کی موج کرم ہے صدف صدف
مرقوم کس کا حرف وفا ہے افق افق

تشریح: 1۔ تکرار + تضاد ( مکتوم : لکھا ہوا ،مرقوم : چھپا ہوا ) 2۔ ان صنعتوں کے لفظی اور اصطلاحی معنی 3۔ کس لفظ سے صنعتوں کو پیدا کیا گیا ہے ( مکتوم ،مرقوم ،صدف صدف ،افق افق) 4۔شعر کا پہلا مصرع 5۔ شعر کا دوسرا مصرع 6 ۔ مرکزی خیال 7 ۔حوالہ جاتی شعر

امید ہے کہ شعر کی تشریح کا خاکہ آپ کے ذہن میں بیٹھ گیا ہوگا‌۔ اگر پھر بھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا درپیش آئے تو آپ بلاجھجک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
رابطہ نمبر : 03488069859

تحریر: محمد کاشف ( ایم اے اردو ،معلم