افسانوی ادب:
یہ خیالی اور فرضی کہانیوں پر مبنی ہوتا ہے اور مصنف کی اپنی تخلیق ہوتی ہے۔ کردار اور واقعات بھی مصنف کی اپنی تخلیق ہوتے ہیں۔
مثال: داستان،ناول،افسانے اور ڈرامہ وغیرہ۔
غیر افسانوی ادب:
یہ حقائق، سچے واقعات اور حقیقی معلومات پر مبنی ہوتا ہے اس میں مصنف اپنی جانب سے کوئی چیز تخلیق نہیں کرتا۔
مقصد معلومات فراہم کرنا یا حقیقی تجربات بیان کرنا ہوتا ہے۔
مثال: سوانح ، مضامین، خاکہ رپورتاژ وغیرہ۔