دلشاد دل سکندر پوری کی تحاریر

میرا پورا نام دلشاد دل سکندر پوری ہے۔ میری ولادت 01/08/1996 میں سکندر پور امبیڈکر نگر میں ہوئی۔ میرے والد کا نام محمد شفیق خان ہے۔ میں نے ابتدائی تعلیم مدرسہ نٿار العلوم اکبرپور سے حاصل کی جہاں اردو عربی فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انگریزی ہندی اور اردو کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایس پی ایس پی جی کالج لار پور امبیڈکر نگر میں داخلہ لیا جہاں سے ایم اے کی ڈگری 2018 میں حاصل ہوئی۔

بچپن سے ہی شعرو شاعری میں دلچسپی ہونے کی وجہ سے اردو ادب کے مشاعروں میں شرکت کرنے لگا اور پھر اس کے بعد اپنے علاقے میں چل رہی ایک ادبی نشست بزم باغ سخن میں حصہ لینے لگا اور وہیں سے مصرع طرح کی شاعری سے شعر کہنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد مسلسل غزل گوئی کرتے کرتے ہندوستان کے کئی ادبی رسالوں جریدوں میں میری غزلیں شائع ہونے لگیں۔