How To Say I Love You In Urdu: 10 Ways

ایک مشہور کہاوت ہے کہ اگر آپ اردو سیکھنا چاہتے ہیں تو عشق کریں اور اسی کا دوسرا پہلو ہے۔ اگر آپ عشق کرنا چاہتے ہیں تو اردو سیکھیں۔

اردو زبان کو پیار کی زبان بھی کہا جاتا ہے۔اس کی مٹھاس اور شیرنی کی وجہ سے ہر انسان اسے شوق سے اپناتا ہے۔خاص کر عاشق و معشوق اس زبان کی مٹھاس اور لذت کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔اسی وجہ سے آج ہم اپنے محبوب کو “I Love You” بولنے کے 10 طریقے سیکھاتے ہیں۔

  •  تمہیں معلوم ہے تم وہ دعا ہو کہ جس کو عمر بھر مانگا ہے میں نے۔
  •  دل کی فریاد کیسے سناؤں ڈر لگتا ہے مجھے کوشش اسے پانے کی ہے جسے دیکھنے کی اجازت نہیں۔
  •  بنا تیرے نہ اک پل ہو، نہ بن تیرے کبھی کل ہو۔
  •  مجھے آپ سے بے انتہا عشق ہے۔
  •  تم میرے ہونٹوں کی وہ مسکراہٹ ہو جسے دیکھ کر میرے گھر والوں کو مجھ پہ شک ہونے لگتا ہے۔
  •  تم میرے دل کا ایک ٹکڑا ہو۔
  •  کچھ بھی لکھوں، کچھ بھی کہوں، بن تمہارے سب ادھورا ہے۔
  • میرا آپ کے بنا زندہ رہنا ناممکن ہے۔
  • تیری خواہش بس تیری امید کرتا ہے کوئی , دیکھ کر تجھ کو میری جان عید کرتا ہے کوئی۔
  •  مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔

Leave a Comment