سہل ممتنع کی تعریف

0

سہلِ ممتنع (Inimitably Easy) شعری اظہار کی اصطلاح ہے۔ ایک ایسا شعر جو اس قدر آسان لفظوں میں ادا ہوجائے کہ اس کے آگے مزید سلاست کی گنجائش نہ ہو ’’سہلِ ممتنع‘‘ کہلاتا ہے۔مثلاً مومن خاں مومنؔ کا شعر؀

تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

یا میرؔ کا یہ شعر؀

رات محفل میں تری ہم بھی کھڑے تھے چپکے
جیسے تصویر لگا دے کوئی دیوار کے ساتھ

سہلِ ممتنع کی خاصیت رکھنے والی شاعری تاثیر کی قوت اور تا دیر زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سہلِ ممتنع شعری اظہار کا سادہ ترین پیرایہ ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ چہارم مارچ، 2017ء، صفحہ نمبر 120-21 سے انتخاب)

تحریر محمد ذیشان اکرم