سہل ممتنع کی مختصر تعریف

0

ایسا شعر جو اس قدر آسان لفظوں میں ادا ہو جاے کہ اس کے آگے مزید سلاست کی گنجائش باقی نہ رہے۔

؎ تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

یا

جس کلام میں یہ صفت ہو کہ وہ سننے میں جتنا آسان معلوم ہو، کہنے میں اتنا ہی مشکل ہو، کلام میں یہ صفت کمال کی حد تک پائی جائے اسے سہل ممتنع کہتے ہیں۔