اردو کے دس بہترین افسانے

اردو کے دس بہترین افسانے کون سے ہیں؟ ان کے نام کسی تامل کے بغیر ذہن میں آ جاتے ہیں۔ کفن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لحاف، لاجونتی، پشاور ایکسپریس، کپاس کا پھول، آخری آدمی، آنندی، کمپوزیشن2، گڈریا۔ اس فہرست میں ابھی بُو، ٹھنڈا گوشت، موذیل، جانکی، ٹیٹوال کا کتا، بھولا، چوتھی کا جوڑا، رحمان بابو کے جوتے، اپنے دکھ مجھے دے دو، حرام جادی، میلہ گھومنی، آخری گلی، بجوکا، دوسرے آدمی کا ڈرائنگ روم، گائے، سواری، مئی دادا، باسودے کی مریم، طاؤس چمن کی مینا، سیمیا، بگل والا، جانکی بائی کی عرضی اور کتنے ہی دوسرے افسانے شامل نہیں ہیں۔