گل افشاں ناز

گل افشاں ناز

میرا نام گل افشاں ناز ہے۔ میری پیدائش 7 جنوری 1998 کو بہار کے ضلع جہانا باد میں ہوئی۔ لیکن اب میرا موجودہ پتہ ویسٹ بنگال درگا پور مین گیٹ ہے۔ میرے والد کا نام محمد محسن اور والدہ کا نام ترانہ خاتون ہے۔ میرے دو بھائی تنویر اختر ،شعیب اختر اور ایک بہن نیہا تبسم ہے۔ میری ابتدائی تعلیم مولانہ آزاد اردو پری پرائمری سکول میں مکمل ہوئی، جبکہ میٹرک کی تعلیم رانی گنج اردو ہائی اسکول میں مکمل ہوئی۔

ہائیر سیکنڈری کے لئے مجھے انجمن گرلس اردو ہائی ا سکول رانی گنج میں داخلہ لینا پڑا ، اور گرائجویشن کی ڈگری میں نے تری وینی دیوی بہالوتیا کالج سے حاصل کی اور ماسٹرس کی ڈگری کے لئے تری وینی دیوی بہالوتیاں کالج میں تعلیم جاری ہے۔

بچپن سے ہی لکھنے کا رجحان رہا ہے اور بے باکی اور سماجی برائیوں پر میری خاص نظر ہوتی ہے۔ بعقول عصمت چغتائی ” لکھنے کے لئے میں نے دنیا کی بہترین کتاب “زندگی” کو پڑھا ہے اور اسے بے انتہا مؤثر پایا ہے“ مگر اس کو مزید حوصلہ و ہمت کے لئے محترمہ نیہاں تبسم صاحبہ اور بشریٰ صادیقہ بہن نے کافی حوصلہ دیا جن کی بدولت میں اپنے فن کو پیش کرنے کی جسارت کر پائی ہوں اور معاشرے کو اپنی تحریروں سے اس سمت لانے کی کاوشوں میں مصروف رہتی ہوں کہ مرد و زن کی برابری صرف کتابوں تک محدود نہ رہے۔ اس کو عملی طور پر معاشرہ قبول کرے اور اسکی پیروی میں ہر ایک تعلیم یافتہ اپنا کردار ادا کرے۔