Back to: میاں عمر
0
| یوں اپنا صبر کھو بیٹھا ہے پاگل مگر تم آؤ تو بیٹھا ہے پاگل |
| وہ سب سے چال گہری چل رہا ہے تمہارے ساتھ جو بیٹھا ہے پاگل |
| شبِ غم اشکوں کی بارش ہوئی تھی ترے سب خط بھگو بیٹھا ہے پاگل |
| وہی کم بخت لوگوں مسخرہ ہے جو بھی قسمت پہ رو بیٹھا ہے پاگل |
| تفکر میں کہیں وہ جا چکا ہے نہیں پاگل وہ جو بیٹھا ہے پاگل |
| جنوں نزدیک اس کے اب کھڑا ہے کسی سے دور ہو بیٹھا ہے پاگل |