Advertisement

سوالات

سوال: اولمپک لفظ کی شروعات کیسے ہوئی؟

ج: اولمپک یونانی لفظ اولمپیا سے بنا ہے یونان کی ایک وادی کا نام بھی اولمپیا ہے۔

سوال: سب سے پہلے اولمپک کھیل کہاں کھیلے گئے گئے؟

ج: سب سے پہلے اولمپک کھیل یونان میں کھیلے گئے۔

Advertisement

سوال: پہلے زمانے میں یونان میں اولمپک کھیل کب تک جاری رہے؟

ج: پہلے زمانے میں یونان میں اولمپک کھیل ایک مہینے تک جاری رہے

Advertisement

سوال: 1894 ء میں کس فرانسیسی نوجوان نے اولمپک کھیلوں کو پھر سے شروع کر نے کی کوشش کی؟

ج: 1894 ء میں فرانسیسی نوجوان ‘نواب پیری دی کوبر ٹن’ نے اولمپک کھیلوں کو پھر سے شروع کرانے کی کوشش کی۔

Advertisement

سوال: عورتوں نے اولمپک کھیلوں میں کب سے حصہ لینا شروع کیا؟

ج: عورتوں نے اولمپک کھیلوں میں میں 1912 ء سے حصہ لینا شروع کیا۔

واحد کے جمع لکھیے۔

واحدجمع
علم علوم
ملک ممالک
موقع مواقع
عمل اعمال
شریک شرکاء
جسم اجسام

دار لگا کر لفظ بنائیے۔

ایماندار
دیانت دار
غدار
جاندار
امانت دار
دیندار
سمجھدار

مند جوڑ کر لفظ بنائے۔

صحت مند
دولت مند
فائدہ مند
عقلمند

اولمپک کھیلوں کے اوپر اپنے الفاظ میں ایک مختصر نوٹ لکھیے۔

جدید اولمپک کھیل یا اولمپکس عالمی سطح پر کھیلوں کے مقبول ترین مقابلے ہیں جو موسم گرما اور موسم سرما کے کھیلوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان میں دنیا بھر سے ہزاروں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ اولمپک کھیلوں کو دنیا کا اہم ترین مقابلہ تصور کیا جاتا ہے جس میں 200سے زائد اقوام شریک ہوتے ہیں اور کھیلوں میں موسم سرما اور موسم گرما کے مقابلے ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔ یعنی دو اولمپک مقابلوں کے درمیان دو سال کا وقفہ ہوتا ہے۔

Advertisement

یہ مقابلے قدیم اولمپک کھیلوں سے متاثر ہیں جو اولمپیا یونان میں 8 ویں صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک منعقد ہوتے رہے۔ نواب پیری دی کوبرٹن نے 1894ء میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کی بنیاد رکھی۔ یہ کمیٹی تحریک کی مجلس انتظامیہ ہے جبکہ اولمپک منشور میں اس کا ڈھانچہ اور اختیارات بیان کئے گئے ہیں۔

بیسویں اور اکیسویں صدی کے دوران اولمپک تحریک احیا کے نتیجے میں اولمپک کھیلوں میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ان تبدیلیوں میں سے ایک برف اور سرد موسم سے مخصوص کھیلوں کے لیے سر مائی اولمپک مقابلوں کی شمولیت تھی۔ اس کے علاوہ معذور کھلاڑیوں کے لیے پیرا اولمپک کھیل اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یوتھ اولمپک کھیل شامل کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement