ڈاک کا انوکھا ٹکٹ، سوالات و جوابات

0

سوالات

سوال: بڑے لوگوں کے نام ڈاک ٹکٹ کیوں جاری کیے جاتے ہیں؟

ج: بڑے لوگوں کے نام ڈاک ٹکٹ ان کی یادگار اور عزت افزائی کے طور پر جاری کیے جاتے۔

سوال: ہاچی کا معمول کیا تھا؟

ج: حاچی کا معمول صبح سویرے ریلوے اسٹیشن پر آنا اور شام تک اپنے مالک کا انتظار کرنا تھا اور جب مالک واپس آتا تو اس کے ساتھ گھر واپس آجاتا ہاچی کا یہ معمول ہاچی کے مالک کے انتقال کے بعد بھی جاری رہا اور یہ معمول دس برس تک یونہی چلتا رہا جب تک ہاچی خود بھی مر گیا۔

سوال: جاپان کے لوگوں نے ہاچی کا مجسمہ کیوں بنوایا؟

ج: ہاچی اپنے مالک کا بہت وفادار تھا جس کی وجہ سے ہاچی جاپان کے لوگوں میں بہت مشہور ہو گیا اس لئےجاپان کے لوگوں نے ہاچی کا مجسمہ بنایا۔

سوال: جاپان کے گیتوں اور نظموں میں کس کا نام زندہ ہے؟

ج: جاپان کےگیتوں اور نظموں میں ہاچی کا نام زندہ ہے۔

سوال: ہندوستان کے پانچ مشہور لوگوں کے نام لکھے جن کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ج: مہاتما گاندھی ،جواہر لال نہرو، سردار پٹیل، مولانا آزاد اور رفیع احمد قدوائی۔

سوال: اس سبق میں کم سے کم تین ایسے الفاظ تلاش کیجئے جن میں اسمِ حالت فاعلی، مفعولی اور حالتِ اضافی استعمال ہوئے ہوں۔

1.ہاچی کی شہرت بڑھ گئی۔
2.شاعروں نے ہاچی کی وفاداری پر اچھی اچھی نظمیں لکھی ہیں۔
3.جاپان کی حکومت نےہاچی کی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر کے اس کی وفاداری کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔
ان جملوں میں شہرت، وفاداری اور حکومت مضاف ہیں اور ہاچی اور جاپان مضاف الیہ ہیں اور ‘کی’ اضافت ہے۔