شاہ ہمدان سوالات و جوابات

0

1: سوالات

سوال: شاہ ہمدان ُ کا اصلی نام کیا تھا ؟

ج: شاہ ہمدان کا اصلی نام سید علی تھا۔

سوال: شاہ ہمدان کہاں پیدا ہوئے؟

ج: شاہ ہمدان ایران کے شہر ہمدان میں پیدا ہوئے۔

سوال: شاہ ہمدان کس حکمران کے وقت کشمیر آئے؟

ج: شاہ ہمدان سلطان شہاب الدین کے دور حکومت میں کشمیر تشریف لائے۔

سوال: شاہ ہمدان کتنی بار کشمیر آئے؟

ج: شاہ ہمدان تین بار کشمیر آئے۔

سوال: شاہ ہمدان کہاں مدفون ہیں ؟

ج: شاہ ہمدان ختلان میں دفن ہیں۔

سوال: کشمیر آنے کے وقت شاہ ہمدان کے ساتھ کتنے سادات تھے؟

ج: کشمیر آنے کے وقت شاہ ہمدان کے ساتھ سات سو سادات تھے۔

سوال: شاہ ہمدان کے کشمیر پر کیا احسانات ہیں؟

ج: شاہ ہمدان کے کشمیر پر بہت سارے احسانات ہیں؛ سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ انہوں نے یہاں کی اکثر آبادی کو اسلام کے دائرے میں شامل کیا۔

سوال: شاہ ہمدان کی پانچ کتابوں کے نام لکھیے۔

ج: مشارب الاذواق، مکتوبات امیریہ ، رسالہ دہ قاعدہ ، چہل اسرار ، منازل سلکین وغیرہ۔

2: خالی جگہوں کو پُر کیجئے۔

  • شاہ ہمدان کا پورا نام سید علی تھا۔
  • شاہ ہمدان کے والد کا نام سید شہاب الدین تھا۔
  • شاہ ہمدان ، ہمدان میں پیدا ہوئے۔
  • شاہ ہمدان عربی اور فارسی کے ایک بڑے عالم تھے۔
  • شاہ ہمدان کی تصانیف 170 کے قریب ہیں۔