Back to: Best Urdu Nazams
- شاہ آتے ہیں مگر دربان نہیں آتے
- فیض آتا ہے صاحب فیضان نہیں آتے
- یہ عجب بات ہے کہ صاحب سیف بھی
- اب لڑنے کو سر میدان نہیں آتے
- مسجدیں بھری پڑی ہیں نمازیوں سے
- ان میں نظر صاحب ایمان نہیں آتے
- جم غفیر ہے لوگوں کا ہر سمت دیکھو
- آہ کہ کہیں بھی نظر انسان نہیں آتے
- جن کو کہتا تھا وہ فخر سے شاہیں اپنے
- اب کہیں نظر وہ نوجوان نہیں آتے
- جن کے لیے لئے عرب سے اٹھ آیا تھا بن قاسم
- ان بہنوں کے اب تو نگہبان نہیں آتے
- جو کرتے ہیں حرام خوری سر عام یارو
- ان کے لئے سزا کے کیوں فرمان نہیں آتے
- شعر کہتا ہوں بس کہنے دو اسامہ
- شعروں کے مجھے اوزان نہیں آتے
-از اسامہ منور