تحقیق میں موضوع کا انتخاب

0

تحقیق میں سب سے اہم منزل موضوع کا انتخاب ہے۔ موضوع کیسا ہونا چاہیے اس کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ محقق ایسے موضوع کا انتخاب کرے جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہو، ایسا نہ ہو کہ کسی کے مشورے پر کوئی ایسا موضوع منتخب کرلیا جس کے متعلق محقق کچھ بھی نہ جانتا ہو تو ایسا موضوع بعد میں مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ موضوع کے انتخاب سے متعلق چند باتیں ذہن میں رکھنی چاہیے۔

1. موضوع ایسا ہو جس پر تحقیق کی جا سکے کیونکہ کتاب تو کسی بھی موضوع پر لکھی جا سکتی ہے ضرور ی نہیں کہ وہ تحقیقی موضوع ہو۔

2. ایسے موضوع کا انتخاب کرنا چاہیے جس سے علم میں کچھ اضافہ ہو۔اگر کوئی علامہ اقبال یا غالب پر تحقیق کرے تو یہ ایسے نام ہیں کہ اردو ادب میں ان پر بہت سا کام پہلے سے ہو چکا ہے۔ اس لیے ایسے موضوع کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے اردو ادب میں کچھ اضافہ کیا جا سکے۔

3. ایسا موضوع لیا جائے جسے سر کرنے کی اسکالر میں صلاحیت ہو۔ ضروری ہے کہ محقق اور نگران دونوں مل کر آپس میں مشورہ کریں اور ایسے موضوع کا انتخاب کریں جس پر نگران کو مکمل دسترس حاصل ہو۔ تبھی ایک معیاری تحقیق بروئے کار لائی جا سکتی ہے۔

4. ایسا موضوع بالکل نہ لیا جائے جس پر پہلے سے کام ہوا ہو یا کوئی اسکالر اس پر کام کر رہا ہو۔

5. موضوع زیادہ وسیع نہیں ہونا چاہیے۔ بہت بڑا موضوع لینا بڑی غلطی ہے۔ کسی نے کہا ہے کہ ایسا موضوع نہ لیجیے جسے مکمل کرنے سے پہلے آپ ریٹائر ہو جائیں۔