نگراں کے اوصاف

0

سندی مقالے میں نگراں کا ہونا ضروری ہے اور نگراں کے اوصاف کا اسکالر کی تحقیق پراثر پڑتا ہے اس لئے نگران کے اندر بھی وہی اوصاف ہونے چاہئے جو ایک محقق کے اندر ہوتے ہیں اس کے علاوہ نگران میں مزید یہ صفات ہونے چاہئے۔

  • (۱) نگراں کا مزاج تحقیقی ہو۔
  • (۲) جس موضوع پر اسکالر سے کام کرائے اس کے بارے بہت کچھ جانتا ہو۔
  • (۳) تدریس و تصنیف کے علاوہ نگراں کے پاس اسکالر کی رہنمائی کے لئے وقت ہو۔
  • (۴) نگرا ں میں استادانہ فیاضی ہو۔
  • (۵) اس کے دل میں اتنی وسعت اور فراخ دلی ہو کہ اسکالر کو اپنے سے اختلاف کی آزادی دے۔

نگران کے فرائض

  • نگراں کے چند فرائض یہ ہیں۔
  • (۱)موضوع کی تلاش میں امید وار کی رہبری کرنا۔
  • (۲) موضوع کا خاکہ بنا کردینا یا خاکہ بنانے میں مدد کرنا۔
  • (۳) ابتدائی کتابیات اور ماخذ کی طرف رہنمائی کرنا۔
  • (۴) ایک بزرگ دوست کی طرح اسکالر کے تحقیقی سفر میں ساتھ چلنا۔
  • (۵) مقالے کے مختلف ابواب کے پہلے مسودے کو سرسری طور پر پڑھنا او راس کی اصلاح وترقی کے مشورے دینا۔