ناول بستی pdf

0

“بستی” انتظار حسین کا دوسرا ناول ہے جو پہلی مرتبہ “ادارہ ادبیات نو” لاہور سے 1979 یا 1980ء میں شائع ہوا۔ناول بستی کی کہانی کا ماحول پاکستان بلکہ لاہور کا ہے اور زمانہ سکوت ڈھاکہ سے کچھ ماہ قبل کا ہے۔اس ناول کا خاص کردار تاریخ کا ایک نوجوان پروفیسر ہے جس کا نام ذاکر ہے۔ اس کا تعلق مشرقی یوپی کے ایک قصبہ روپ نگر سے ہے۔ 1947 میں وہ نقل مکانی کرکے پاکستان چلا جاتا ہے، اس کی یادیں اور اس کی محبوبہ صابرہ سب اسی قصبے میں رہ جاتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو درپیش خطرہ کے باوجود صابرہ پاکستان نہیں آتی ہے جبکہ اس کے قریبی عزیز مشرقی پاکستان میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ صابرہ اور ذاکر دانوں نے ہی شادی نہیں کی ہوتی ہے۔ ذاکر صابرہ سے بہت محبت کرتا ہے لیکن اس میں بھارت آ کر صابرہ کو لے جانے کی ہمت نہیں ہوتی۔

اس ناول کا موضوع ہجرت اور مشرقی پاکستان کا المیہ ہے۔ ناول بستی کو ایک طرح سے انتظار حسین کی آپ بیتی کہا جا سکتا ہے۔ ناول کے مرکزی کردار انتظار حسین خود ہی ہیں جو ذاکر کے روپ میں ہیں۔ ناول بستی میں دو مختلف موقعوں پر بشارت کا ذکر ہوا ہے اور بشارت ہوئی ہے۔ ایک بشارت ناول کے شروع میں طاعون کے وبا کے دوران ذاکر کے گھرانے کی بزرگ خاتون بی اماں کو ہوتی ہے کہ امام کی سواری آتی ہے اور وبا ٹل جاتی ہے۔ دوسرے موقع پر ذاکر کے والد وفات کے قریب جناب امیر کی زیارت کرتے ہیں۔

ناول بستی کی خوبی اس کے طرز بیان میں مضمر ہے جس میں گھر، چائے خانہ، بازار، تاریخ، داستانیں اور اساطیر ایسے پیوست ہیں کہ تصویر کو دوسرے سے الگ کرنا آسان نہیں۔ناول بستی میں وہ سینمایی تکنیک استعمال کی گئی ہے جسے مونتاژ کہا جاتا ہے۔ مونتاژ ایک خیال ہے جو الگ الگ بلکہ باہم متضاد شوٹ سے پیدا ہوتا ہے۔

  • اس ناول کے مرکزی کرداروں میں؛ ذاکر، صابرہ، افضال اور عرفان ہیں۔ذاکر ناول کا ہیرو ہے جو تاریخ کا پروفیسر ہے اور روپ نگر کا رہنے والا ہے۔
  • صابرہ روپ نگر کی رہنے والی اور ذاکر کی محبوبہ ہے جو ذاکر کے پاکستان چلے جانے کے بعد بھی بھارت ہی میں رہتی ہے پاکستان نہیں جاتی۔
  • افضال ڈاکٹر ہے جو پرانے شہروں کو یاد کرنے والا اور نئی بستی سے محبت کرنے والا ہے۔ یہ پرانی حویلی کی چابیاں سنبھال کر رکھتا ہے۔
  • عرفان: ذاکر، سلامت، افضال اور اجمل کا دوست ہے۔
  • دوسرے کرداروں میں: سلامت، سریندر، بی اماں، مولانا ناصر، تسنیم، انیسہ، خواجہ صاحب، اجمل، پیارےلال اور جگدیش وغیرہ ہیں۔

اس ناول کی پی ڈی ایف(pdf) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ(Download) بٹن پر کلک کریں۔