ناول ‘آب حیات’ pdf

0

ناول آب حیات

ناول “آب حیات” ‘پیر کامل’ کا دوسرا حصہ ہے جو عمیرہ احمد کے مطابق وہ 2004 میں اپنی گوناگوں مصروفیات کے باعث نہ لکھ پائیں۔ عمیرہ احمد کے مطابق وہ چاہتی تھیں کہ پیر کامل کی کامیابی کی گرد اور بازگشت، دونوں تھم جائیں۔ عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ یہ ناول انہوں نے داد و تحسین کے لیے نہیں لکھا بلکہ اس لیے لکھا ہے کہ کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے۔

ناول “آب حیات” عمیرہ احمد کے پہلے ناول ‘پیر کامل’ کے دو مشہور کردار امامہ اور سالار کے رشتہ ازدواج کو دوام بخشنے کے مدارج کا نام ہے جو ناول میں یکے بعد دیگرے بیان کئے گئے ہیں۔ یہ ناول کل 6 ابواب پر مشتمل ہے۔ لفظ “آب حیات” کے حروف تہجی سے ہی اس ناول کے عناوین متعین کیے گئے ہیں جن کے نام اس طرح سے ہیں 1 آدم و حوّا 2 بیت العنکبوت 3 حاصل محصول 4 یا مجیب السائلین 5 ابداً ابداً 6 تبارک الذی۔ اس کے ابتدائی ابواب امامہ اور سالار کے درمیان میچول انڈرسٹینڈنگ قائم کرنے کے لیے رقم کیے گئے ہیں جبکہ ناول کے باقی ابواب میں دونوں میں پنپ رہی ایک کامیاب ازدواجی زندگی کا عکس دکھایا گیا ہے۔ ناول آب حیات کا موضوع سالار اور امامہ کی ازدواجی زندگی کی عکاسی کے علاوہ سود سے پاک ایک اسلامی معاشی نظام کے قیام کے لئے کوششیں کرنا بھی ہے، جسے سالار سکندر سودی معاشی نظام سے متنفر ہوکر قائم کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔ یہ ناول تقریباً چھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔اس ناول کو پی ڈی ایف(pdf) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔

DOWNLOAD NOW