زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا تشریح

0

خواجہ حیدر علی آتش کی کی غزل گوئی پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تعارفِ غزل

یہ شعر ہماری درسی کتاب کی غزل سے لیا گیا ہے۔ اس غزل کے شاعر کا نام خواجہ حیدر علی آتش ہے۔ یہ غزل دیوانِ آتش سے ماخوذ کی گئی ہے۔

تعارفِ شاعر

خواجہ حیدر علی آتش دلی میں پیدا ہوئے۔ شاعری میں آپ مصحفی کے شاگرد بنے تھے۔ بادشاہ آپ کو ازرہِ قدردانی اسی روپے ماہانہ دیتے تھے۔ ان کی شاعری میں زبان کالطف اور الفاظ کی چاشنی ہے۔ آپ کا کلام دیوانِ آتش کے نام سے موجود ہے۔

دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے

اس شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ میرے محبوب کے منھ سے میرے بارے میں کیسے گفتگو ادا ہوئی ہے اور وہ میرے بارے میں ایسا کچھ کیسے سوچ سکتے ہیں۔ شاعر کہتے ہیں کہ میرے محبوب کی بےاعتباری کے باعث ہمارے درمیان کیسی کیس گفتگو ہوئی اور کیسے کیسے کلام ہمارے درمیان آئے۔

زمین چمن گل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

اس شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ زمین کیسے کیس گُل کھلاتی ہے اور آسماں کیسے کیسے رنگ بدلتا ہے۔ دراصل شاعر یہاں ہمارے معاشرے کی حقیقت بیان کررہے ہیں کہ ہمارا زمانہ بہت جلدی جلدی تبدیل ہوتا ہے اور اپنے نئے نئے رنگ دکھاتا ہے۔

نہ گورِ سکندر ، نہ ہےقبرِ دارا
مٹے نامیوں کے نشاں کیسےکیسے

اس شعر میں شاعر انسان کی زندگی کی حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنے وقت کے بڑے بڑے ناموں کو آج کوئی نہیں جانتا، اب نہ سکندرِ اعظم کی قبر موجود ہے نہ ہے دارا کی۔ چاہے کوئی کتنا بھی عقل مند اور بہادر کیوں نہ ہو ہر شے کو زوال ہے اور کسی بھی شخص کو تادیر یاد نہیں رکھا جاتا ہے۔

غم وغصہ و رنج و اندوہ و حِرماں
ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسےکیسے

اس شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ غم ، غصہ ، رنج و ملال ، اندوہ اور دکھ ، تکلیف میرے نصیب میں لکھ دی گئی ہے اور یہ ہی اب میرے دوست اور مہربان ہیں۔ اب مجھے ہمیشہ اپنی زندگی ان سب کے ساتھ ہی گزارنی ہے کیونکہ یہ سب مجھے مل چکے ہیں اور مجھ پر مہربان ہیں۔

کرے جس قدر شکر نعمت وہ کم ہے
مزے لوٹتی ہے زباں کیسے کیسے

اس شعر میں شاعر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم جس قدر اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ ہماری زبان اللہ تعالیٰ کی بنائی گئی چیزوں کے مزے لوٹتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اپنے رب کے شکر گزار رہیں۔

اس سبق کے سوالوں کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوال نمبر 2 : درج ذیل جوابات میں سے درست جواب پر (درست) کا نشان لگائیے :

(الف) لفظ آتش کے لغوی معنی ہیں :

  • (۱) پیاسا
  • (۲) تسلی دینے والا
  • (۳) پجاری
  • (۴) آگ ✔

(ب) پہلے شعر میں لفظ کلام کے معنی ہیں :

  • (۱) پیغام
  • (۲) شعر
  • (۳) خیال
  • (۴) گفتگو ✔

(ج) لفظ “گل کھلانا” قواعد کے لحاظ سے ہے :

  • (۱) اسم صنت
  • (۲) مرکب اضافی
  • (۳) مرکب عطفی
  • (۴) محاورہ ✔

(د) لفظ اندوہ کے معنی ہیں :

  • (۱) شکر
  • (۲) قدر
  • (۳) خوشی
  • (۴) غم ✔

سوال نمبر 3 : خالی جگہوں کو درست لفظ سے پر کیجیے :

  • (الف) نہ گورِ سکندر نہ ہے ( قبر) دارا
  • (ب) زمینِ چمن (گُل) کھلاتی ہے کیا کیا
  • (ج) کلام آتے ہیں (درمیاں) کیسےکیسے
  • (د) کرے جس قدر (شکرِ) نعمت وہ کم ہے

سوال نمبر 4 : درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیے :

الفاظ معنی
دہن منھ
گور قبر
گمان شک
حرماں دکھ
رنج ملال

سوال نمبر 5 : آپ اس طرح کے تین شعر تلاش کیجیے جن میں اصل یا حقیقی لفظ استعمال کرنے کے بدلے کنائے میں بات کی گئی ہو۔

شعر نمبر ۱
زمینِ چمن گُل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
شعر نمبر ۲
دل زمانے کے ہاتھ سے سالم
کوئی ہوگا کہ رہ گیا ہوگا
شعر نمبر ۳
نہ گورِ سکندر نہ ہے قبرِ دارا
مِٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے