Back to: علامہ اقبال کی نظمیں مع تشریح و خلاصہ
- لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری
- زندگی شمّع کی صورت ہو خُدایا میری
- دُورِ دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
- ہر جگہ میرے چمکنے سے اُجالا ہو جاۓ
- ہو میرے دم سے یونہی میرے وطن کی زِینت
- جِس طرح پھُولوں سے ہوتی ہے چمن کی زِینت
- زِندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب
- علم کی شمع سے ہو مُجھ کو محبّت یا رب
- ہو میرا کام غریبوں کی حِمایت کرنا
- دردمندوُں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا
- مرے اللّہ! ہر بُرائی سے بچانا مُجھ کو
- نیک جو راہ ہو اُسی رہ پہ چلانا مجھ کو
-علامہ اقبال