عہدِ جوانی رو رو کاٹا پیری میں لی آنکھیں موند

0
عہدِ جوانی رو رو کاٹا پیری میں لی آنکھیں موند 1
عہدِ جوانی رو رو کاٹا پیری میں لی آنکھیں موند
یعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
میر تقی میر
عہدِ جوانی رو رو کاٹا پیری میں لی آنکھیں موند 2
پتّا پتّا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
میر تقی میر
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے
عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے
میر تقی میر
اب کے جنون میں فیصلہ شاید نہ کچھ رہے
دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں
میر تقی میر
جو اس شور سے میرؔ روتا رہے گا
تو ہمسایہ کاہے کو سوتا رہے گا
میر تقی میر