کمپیوٹر کا ارتقائی سفر،خلاصہ، سوالات و جوابات

0

سوال نمبر 1: اس کہانی کا خلاصہ مختصراً اپنے الفاظ میں تحریر کیجیے۔

کمپیوٹر ایک ایسی مشین ہے جو نہ صرف حساب لگانے کا کام کرتی ہے بلکہ اس سے اور بہت سارے کام بھی لیے جاسکتے ہیں۔ کمپیوٹر سے آج جو جو کام لیے جا رہے ہیں چند برس پہلے اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔انسان کو چاند پر پہنچنے میں کمپیوٹر نے ساتھ دیا اور اس کے ذریعے ہوائی جہاز چلائے جاتے ہیں۔ ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، ریل گاڑی چھاپے خانے، اے ٹی ایم مشینیں بھی کمپیوٹر کی مدد سے کام کرتی ہیں۔

پہلا الیکٹرونک کمپیوٹر 1919 میں ایجاد ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کمپیوٹر کو کافی فروغ حاصل ہوا۔ ایسے کمپیوٹر تیار کیے گئے جو نہ صرف ریاضی کے سوالات حل کرتے ہیں بلکہ جن کی یاداشت میں کئی کئی طرح کی معلومات بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

کمپیوٹر کی درج ذیل قسمیں ہیں۔
ڈیجیٹل کمپیوٹر اینالاگ کمپیوٹر
اینالاگ کمپیوٹر ناپ تول کے کام آتا ہے جبکہ ڈیجیٹل کمپیوٹر حساب کتاب کے کام آتا ہے۔ ان کے علاوہ ہائبرڈ کمپیوٹر سپر فاسٹ کمپیوٹر بھی وجود میں آ چکے ہیں۔ موجودہ دور جنگ کے موقع پر کمپیوٹر سے ہی کام لیا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پروگرامنگ کے لیے اس کی مخصوص زبان استعمال کی جاتی ہے۔انسان نے ترقی کے تیز رفتار مراحل کو عبور کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ بھی تیار کرلیے ہیں۔ الغرض انسان کی نجی و انفرادی اور سماجی و اجتماعی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جس میں کمپیوٹر کام نہ آتا ہو۔

اس کہانی کے سوالوں کے جوابات :

سوال: تیسری نسل کا کمپیوٹر کتنی مدت استعمال ہوتا رہا ؟

جواب ۔ تیسری نسل کا کمپیوٹر 1960 سے لے کر 1970 تک استعمال ہوا یعنی دس سال۔

سوال: ایک کمپیوٹر کو کتنے حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے؟

جواب۔ ایک کمپیوٹر کو پانچ حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ 1. ان پٹ 2. آؤٹ پٹ 3. میموری 4.حساب کتاب کا حصہ 5. کنٹرول یونٹ۔ 

سوال: آج کے دور میں کتنی قسم کے کمپیوٹر بنائے جاتے ہیں؟

جواب: آج کے دور میں کمپیوٹر کی پانچ سے زائد قسمیں پائی جاتی ہیں۔ جیسے لیپٹاپ ، آئی پیڈ ، پام ٹاپ ،ڈئیسک ٹاپ، ٹیبلٹ وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سوال: پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر کب بنا تھا۔

جواب۔ انیس سو انیس(1919) میں پہلا الیکٹرونک کمپیوٹر بنا تھا۔

سوال: کمپیوٹر سے کیا کیا کام لیے جا رہے ہیں ؟

جواب: کمپیوٹر سے بہت سے کام لیے جاتے ہیں جیسے انسان نے ہوائی جہاز پر سفر کرنا بھی کمپیوٹر سے سیکھا ہے اور اس کے علاوہ انسان چاند پر کمپیوٹر کی مدد سے پہنچا۔ ر،یڈیو، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن ، ریل گاڑیاں بنانے میں بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بہت اہم رول ہوتا ہے۔

سوال: کمپیوٹر کسے کہتے ہیں؟

جواب: کمپیوٹر ایک ایسی مشین کو کہا جاتا ہے جو حساب لگانے کا کام کرتی ہے۔

سوال نمبر2: انسانی زندگی میں کمپیوٹر کی ضرورت اور اہمیت پر مختصر مضمون لکھیے۔

جواب: کمپیوٹر ایک ایسی مشین کو کہا جاتا ہے جو حساب کتاب لگانے کے کام آئے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر سے بہت سارے کام لئے جاتے ہیں جیسے ہوائی جہاز میں بھی کمپیوٹر کا استعمال ہوتا ہے اور ریڈیو ٹیلی فون ٹیلی ویژن اخبارات میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ الغرض کوئی بھی چیزایسی نہیں ہے جس میں کمپیوٹر کا استعمال نہ ہوتا ہو۔

سوال نمبر 3: آجکل کمپیوٹر کے جو نئے ماڈل اور شکلیں ہمارے زیر استعمال ہیں ان کی فہرست بنائیے۔

  • جواب: آجکل کمپیوٹر کے جو نئے ماڈل اور شکلیں ہمارے زیر استعمال ہیں ان کی فہرست یہ ہے۔
  • 1۔ آئی پیڈ
  • 2۔ ڈیکس ٹاپ
  • 3۔ لیپ ٹاپ
  • 4۔ ٹیبلٹ
  • 5۔ اسمارٹ فون وغیر۔