نظم میرا وطن، خلاصہ، سوالات و جوابات

0

سوال نمبر 1: اس نظم کا خلاصہ مختصراً تحریر کیجیے۔

شاعر شفیع الدین نیر نے اس نظم میں اپنے وطن کی تعریف کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہاں طرح طرح کے خوبصورت اور خوش آواز پرندے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں جھیلں ،جھرنے، دریا ،سرسبز جنگل اور پہاڑ ہیں۔ الغرض میراوطن بہت خوبصورت ہے جس کو قدرت نے ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے۔ وطن میں طرح طرح کا اناج میوے اور ترکاریاں اگتی ہیں۔ یہاں کی زمین نہایت زرخیز ہے۔

شاعر وطن کے پہاڑوں ، جنگلوں ،ندیوں ،نالوں اور چشموں کی تعریف بھی کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنے وطن کو دیکھ کر جنت کا گمان ہوتا ہے۔ یہ جنت سے کم نہیں ہے یہ ہر طرح کی خوبیوں سے مالا مال ہے۔

اس نظم کے سوالوں کے جوابات

سوال: شاعر اس نظم میں کیا پیغام دینا چاہتا ہے ؟

جواب: اس نظم میں شاعر کا یہ پیغام ہے کہ ہمیں اپنے وطن سے پیار اور محبت ہونی چاہیے۔

سوال: اس نظم کے شاعر کا نام لکھیے۔

جواب: اس نظم کے شاعر کا نام شفیع الدین نیر ہے۔

سوال: اس نظم میں پیارے وطن کی کیا کیا خوبیاں بیان کی گئی ہیں؟

جواب: اس نظم میں ہمارے وطن کی درج ذیل خوبیاں بیان کی گئی ہیں: جھیلوں کی لہریں، دریا کا زور، جھرنوں کا گرنا ،پانی کا شور ، سرسبز میدان اور جنگل، اناج ،میوے، مختلف قسم کی سبزیاں ، پھولوں کی گلکاریاں وغیرہ وغیرہ۔ 

سوال : ”ہے فردوس کا اس چمن پرگمان“ اس مصرے سے کیا مراد ہے؟

جواب: اس مصرے سے شاعر کی مراد یہ ہے کہ میراوطن جنت کا ٹکڑا ہے۔

سوال: دلکش چمن کس کو کہا گیا ہے؟

جواب: دلکش چمن شاعر نے اپنے وطن کو کہا ہے۔

سوال: شاعر نے نظم میں کن کن پرندوں کا ذکر کیا ہے؟

جواب: شاعر نے نظم میں چڑیا، طوطا، مینا، مور، کوئل، بلبل، قمری اور چکور جیسے پرندوں کا ذکر کیا ہے۔

سوال نمبر 2: نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔ الفاظ جملے

الفاظ جملے
دریا دریائے جہلم ایک بہت ہی خوبصورت دریا ہے۔
پہاڑ خطہ پیر پنجال میں بہت اونچے اونچے پہاڑ پائے جاتے ہیں۔
وطن میرا وطن ہندوستان بہت خوبصورت ہے۔
منظر جب میرے پاپا ڈیوٹی سے گھر آتے ہیں تو اس وقت کا منظر بہت حسین ہوتا ہے۔
چمن میرے گھر کا چمن بہت خوبصورت ہے۔
سماں وادی کشمیر میں موسم گرما کا سماں بہت حسین ہوتا ہے۔

سوال نمبر 3: املا درست کیجئے۔

غلط صحیح
ترقاریاں ترکاریاں
باگوں باغوں
منضر منظر
وتن وطن
صر سبز سرسبز

سوال نمبر4: مصرعہ مکمل کیجئے۔

” بچھڑیاں وہ طوطا( وہ مینا وہ مور)
وہ کوئل وہ بلبل( وہ قمری چکور )
وہ سرسبز اس کے( پہاڑ اور بن)
(یہ میرا وطن ہے) یہ میرا وطن“

سوال نمبر 5: مصروں کو صحیح ترتیب سے لکھ کر مکمل کیجپے۔

” وہ غلے وہ میوے وتر کاریاں (وہ خوش رنگ پھولوں کی گل کاریاں)
کہاں تک بیاں اس کی ہو خوبیاں ( ہے فردوس کا اس چمن پر گماں)
وہ سر سبز باغوں کی پھلواریاں( وہ سیراب اور خوش کیاریاں)
وہ جھیلوں کی لہریں وہ دریا کا شور( وہ جھرنوں کا گرنا اور پانی کا شور)“