راجا جامبھو لوچن

0

سوال نمبر 1: اس کہانی کا خلاصہ مختصراً اپنے الفاظ میں تحریر کیجیے۔

آپ نے بہت سارے راجاؤں کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آج آپ کے سامنے ایک ایسے راجا کا حال واضح کیا جائے گا جو نہایت ہی سخی اور فیاض تھا۔ اس کا نام راجہ جھمبو لوچن تھا۔ ان کے ایک بھائی تھے اور وہ بھی راجہ تھے ان کا نام باہولوچن تھا۔ ان کے دربار میں ہر خاص و عام کو آنے کی اجازت تھی۔ لوگ دور دور سے سیاحت کی غرض سے یہاں آتے تھے۔


راجا کو ادب سے بڑا شغف تھا۔ اس کے دربار سے کئی ادیب شاعر اور داستان گو منسلک تھے اور وہ ان سے شاعری اور کہانی سنا کرتا تھا اور ان کو انعام و اکرام سے نوازتا تھا۔ اس راجا کے کہیں واقعے مشہور ہیں جن میں سے ایک اس طرح ہے کہ راجہ کو شکار کرنے کا بہت شوق تھا۔ وہ اپنے درباریوں کے ساتھ شکار پر گیا۔ بہت دیر تک اس کو کچھ نظر نہیں آیا۔ اچانک اس کی نظر ایک تالا ب پر پڑھی جہاں شیر اور بکری دونوں ایک ساتھ پانی پی رہے تھے۔ بادشاہ اس منظر کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے اور اس نے ارادہ کیا کہ اب وہ کبھی شکار نہیں کرےگا۔

اس کے بعد راجہ نے اس جگہ پرایک شہر بسایا جس کا نام جمبو لوچن رکھا گیا جو رفتہ رفتہ “جموں ” کے نام سے مشہور ہوا۔ اب یہ جموں شہر بہت زیادہ خوبصورت ہے۔ یہاں کی آبادی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اب یہاں ہندو مسلمان سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں جو آپس میں بہت پیار و محبت سے رہتے ہیں۔

اس کہانی کے سوالوں کے جوابات:

سوال: اس سبق میں جو خاص واقعہ بیان کیا گیا ہے اس کو اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔

جواب: اس سبق میں جو خاص واقعہ بیان کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ شیر اور بکری جوآپس میں ایک دوسرے کے دشمن رہتے ہیں لیکن آج ان دونوں کو تالاب میں اکٹھا پانی پیتے دیکھ کر راجہ بہت خوش ہوئے اور وہاں ایک شہر بنایا جس کو موجودہ دور میں جموں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سوال: شکار کے وقت راجہ جامھبو لوچن نےجنگل میں کیا منظر دیکھا؟

جواب: شکار کے وقت راجہ جا مبھولوچن نے جنگل میں یہ منظر دیکھا کہ شیر اور بکری اکٹھے تالاب میں پانی پی رہے ہیں۔

سوال: شیر اور بکری والے واقعہ کی یادگار کہاں اور کس طرح قائم کی گئی؟

جواب: شیر اور بکری والے واقعے کی یادگار راجہ جمبو میں ہے جو رفتہ رفتہ جموں کے نام سے مشہور ہوا۔

سوال: جا مبھولوچن کیسا راجہ تھا؟

جواب: جامبھو لوچن ایک سخی اور فیاض راجہ تھا۔

سوال نمبر 2: مندرجہ ذیل الفاظ کی جمع لکھیے۔

الفاظ جمع
ادیب ادباء
شاعر شعراء
مندر منادر
مسجد مساجد
منظر مناظر
قصبہ قصبے
مقام مقامات