پولیتھین جِن

0

سوال: گاؤں کے کسان سرپنچ کے صحن میں کیوں جمع ہوگئے تھے؟

جواب: گاؤں کے کسان سرپنچ کے صحن میں اس لئے جمع ہوئے تھے کیونکہ ان کے کھیتیوں میں کھیتی نہیں اُگ رہی تھی۔

سوال: سر پنچ اور کسانوں کے مطابق زمین سے فصل کیوں نہیں اُگ رہی تھی؟

جواب: سرپنچ اور کسانوں کے مطابق زمین سے فصل اس لے نہیں اُگ رہی تھی کیونکہ ان کو ایسا لگتا تھا کہ ان کے کھیتوں پر کسی جِن اور دیو کا سایہ ہے۔

سوال: ماہر نے مٹی کی جانچ کے بعد کیا کہا؟

جواب: ماہر نے مٹی کی جانچ کے بعد یہ بتایا کہ ان کے کھیت بیمار ہو گئے ہیں۔

سوال: پولیتھین کے مضر اثرات سے متعلق پانچ جملے لکھیے۔

  • 1۔ پولیتھین جب زمین کے اندر چلی جائے تو وہ زمین کی زرخیزی کو ختم کرتی ہے۔
  • 2۔ جب پالیتھین کو جلایا جاتا ہے تو اس سے بہت ساری خطرناک گیسیس فضا کو گندا کرتی ہیں۔
  • 3۔ پولیتھین بہت جلدی Degrade نہیں ہوتی۔
  • 4۔ اس کے ذریعے بہت ساری بیماریاں پھیلتی ہیں۔
  • 5۔ پولی تھین کے ذریعے نالوں اور جھیلوں کا پانی گندا ہو جاتا ہے۔