اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے

0

سبق : اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے

۱) مناسب الفاظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں :
(مناسب الفاظ : دہشت گردی، رویوں، مذہب ، حقوق)

  • اقلیتوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی حفاظت کرو۔ (حقوق)
  • حکومت کی اولین ترجیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا خاتمہ ہے۔ (دہشت گردی)
  • اسلام امن و آشتی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔ (مذہب)
  • ہمیں ہر طرح کے مثبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو پروان چڑھانا ہے۔ (رویوں)

۲) درست جملے کے سامنے ( ✔) اور غلط جملے کے سامنے (x) کانشان لگائیں :

  • دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ (✓)
  • اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ (✓)
  • دوسروں کی رائے کا احترام نہیں کرنا چاہیے۔ (x)
  • غربت کا خاتمہ صرف علم سے ممکن ہے۔ (✓)
  • ہمیں دہشت گردی سے متاثر لوگوں کی مدد اور دل جوئی کرنی چاہیے۔ (✓)

۳) درج ذیل الفاظ کی مدد سے ایسے جملے بنائیں جو ان کا مفہوم واضح کر دیں :

بحث و تکرار ہمیں بلاوجہ کی بحث و تکرار میں نہیں پڑنا چاہیے۔
افراتفری چاند رات کے دن بازاروں میں افراتفری کا عالم ہوتا ہے۔
مسائل ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
طرز عمل ہمارا طرز عمل ہماری تربیت کی پہچان کرواتا ہے۔
حقیقت ہمیں حقیقت سے نظریں نہیں چرانی چاہیے۔
تنقید ہمیں لوگوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

۴) سبق کے متن کو سامنے رکھ کر درج ذیل سوالات کے مختصر جوابات دیں :

۱) علم کی طاقت سے کس طرح بندوق کو شکست دی جاسکتی ہے؟

جواب : علم کی طاقت سے لوگوں میں شعور پیدا کر کے بندوق کو شکست دی جاسکتی ہے۔

۲) دہشت گردی سے معاشرتی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے؟

جواب : دہشت گردی سے معاشرتی زندگی بہت حد تک متاثر ہوتی ہے اور اسکول اور تعلیمی نظام پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے۔

۳) حکومت کی اولین ترجیح کیا ہے؟

جواب : حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

۴) مشکل حالات میں کیا رویہ اپنانا چاہیے؟

جواب : مشکل حالات میں ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے۔

۵) اسلام کیسے صلح و آشتی کا مذہب ہے؟

جواب : اسلام صلح کا مذہب اس لیے ہے کیونکہ اسلام میں زور ذبردستی نہیں ہے۔

۵) نیچے دیے گئے کالم (الف) کو کالم (ب) سے ملائیں کہ ان کا مفہوم واضح ہو جائے۔

کالم الف :
اقلیتوں کے حقوق کی، حکومت کی اولین ترجیح، اسلام میں، دوسروں کی رائے کا

کالم ب :
احترام کریں، دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گردی کا خاتمہ، حفاظت کرو۔

اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرو
حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ
اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں
دوسروں کی رائے کا احترام کریں