خطوط رشید احمد صدیقی

0
  • سبق : خطوط رشید احمد صدیقی
  • مصنف : رشید احمد صدیقی
  • ماخوذ ا : خطوط رشید احمد صدیقی

۱) مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کیے۔

(الف) رشید احمد صدیقی کے پہلے خط کے مخاطب کا نام کیا ہے؟

جواب : رشید احمد صدیقی کے پہلے خط کے مخاطب کا نام ڈاکٹر محمد حسن ہے۔

(ب) ”خطوط کا جواب عموما ہم روزہ دیتا ہوں“ اس سے کیا مراد ہے؟

جواب : ”خطوط کا جواب عموما ہم روزہ دیتا ہوں“ سے مراد یہ ہے کہ مصنف کو جس تاریخ کو خط موصول ہوتا وہ اسی دن اس خط کا جواب دے دیتے ہیں۔

(ر) ظہیر احمد صدیقی کے نام مکتوب میں کس شخصیت کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے؟

جواب : ظہیر احمد صدیقی کے نام مکتوب میں مولانا ضیا احمد صاحب کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

(ہ) ڈاکٹر محمد حسن کا شکریہ کس بات پر ادا کیا گیا ہے؟

جواب : مصنف کو ایک انعام ملنا تھا جس کی خبر سب سے پہلے ڈاکٹر حسن کی بدولت ہی مصنف کو ملی تھی۔ مصنف اسی بات کا ڈاکٹر محمد حسن کو شکریہ ادا کررہے ہیں۔

۲) متن کی روشنی میں توسین میں دیے گئے الفاظ میں سے درست لفظ کا انتخاب کر کے خالی جگہ پر کیجیے

  • (الف) رشید احمد صدیقی نے اپنے خوابوں کی تعبیر ۔۔۔۔۔۔۔ میں پائی۔ ( کلکتہ ، علی گڑھ ✓ ، دہلی )
  • (ب) سید بشیرالدین لائبریری کے مہتمم کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھی تھے۔ (متعلم، معلم ✓ ، علم کے متلاشی )
  • (ج) رشید احمد صدیقی بشیر احمد صاحب کو مزید لکھنا چاہتے تھے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( انھیں نیند آ گئی ، وہ تھک گئے ✓ ، ایک اور کام میں مصروف ہو گئے)
  • (د) صدیقی صاحب نے ۔۔۔۔۔۔۔ کے والد صاحب کی وفات پر انھیں تعزیتی خط لکھا۔ ( ظہیر احمد صدیقی ✓ ، ڈاکٹر محمد حسن ، سید بشیر الدین)
  • (ہ) رشید احمد صدیقی کو ۲۴ فروری ۱۹۷۳ء کو ۔۔۔۔ایک ملی۔ (خوش خبری ✓ ، رجسٹری ، بدخبری)

۳) سبق ”خطوط رشید احمد صدیقی“ کا متن مدِ نظر رکھ کر درست جواب پر نشان ( ✔ ) لگائیں۔

(الف) رشید احمد صدیقی نے خطوط کس شہر سے بھجواۓ؟
دلی
علی گڑھ ✓
لاہور
لکھنو

(ب) رشید احمد صدیقی نے اپنے خط میں کس کے گراں بار احسانات کا شکریہ ادا کیا؟
مولانا ضیااحمد
ڈاکٹر محمد حسن ✓
ظہیر احمد صدیقی
سید بشیر الدین

(ج) رشید احمد صدیقی نے خط میں کس کے سانحۂ رحلت کا ذکر کیا ہے؟
مولانا ضیا احمد ✓
سید بشیرالدین
بیگم ڈاکٹر محمد حسن
بیگم سید بشیرالدین

(د) مکتوب نگار نے اپنے خط بنام ڈاکٹر محمد حسن میں کسی خوش خبری کا ذکر کیا ہے؟
غالب ایوارڈ ملنے کی
تصنیف پر نقد رقم ملنے کی
محکمانہ ترقی کی
ساہتیہ اکادی کی طرف سے ملنے والے اعزاز کی ✓

(ہ) خط بنام پروفیسر بشیرالدین میں کن لوگوں کی احترام کرنے کی صلاحیت سے محرومی کا ذکر کیا ہے؟
علم و عمل سے خالی
احترام کے مفہوم سے نابلد
علی گڑھ کی ناقدری کرنے والے ✓
مادیت پسند

(و) بہت کچھ اور لکھنا چاہتا تھا لیکن تھک گیا صدیقی صاحب نے یہ جملہ کس کے نام لکھا؟
ظہیر احمد صد یقی
سید بشیر الدین ✓
ڈاکٹر محمد حسن
مولانا ضیا احمد

۵) کالم (الف) کے اندراجات کو کالم ( ب ) سے ملائیں :

کالم (الف)
تعزیت نامه، ہجوم میں، رشید احمد صدیقی، ابتدائی تعلیم وتربیت، ۳۔ نومبر ۱۹۷۳ء

کالم (ب)
علی گڑھ یو نیورسٹی، مشترک مکتبوں، بنام ظہیر احمد صدیقی، تیسرا خط ،احساس تنہائی

کالم (ج)

تعزیت نامه بنام ظہیر احمد صدیقی
ہجوم میں احساس تنہائی
رشید احمد صدیقی مشترک مکتبوں
ابتدائی تعلیم و تربیت علی گڑھ یو نیورسٹی
۳۔ نومبر ۱۹۷۳ء تیسرا خط

۶) درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے۔

نیک نام بدنام
سخاوت کنجوسی
اعتراف اختلاف
آباد برباد
نشیب فراز