سبین علی کے حالات زندگی اور ادبی خدمات

0

“سبین علی” ایک افسانہ نگار اور شاعرہ ہیں۔ سبین علی کی تحریریں یقیناً اردو ادب میں اضافے سے کم نہیں ہیں۔ آپ 08 فروری 1975ء کو فیصل آباد کے شہر سمن آباد میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا پیدائشی نام تسنیم کوثر اور قلمی نام سبین علی ہے۔ آپ کے والد کا نام برکت علی ہے۔ اور والدہ کا نام ممتاز اختر تھا۔ آپ کی والدہ نے 65 سال کی عمر میں 2009ء میں وفات پائی ۔ تب آپ کی عمر 33 برس تھی۔ آپ کی والدہ معلمہ تھی۔

سبین علی کے گھر کے ماحول کی بنا پر سکول کی ابتدائی تعلیم سے قبل پڑھنا سیکھ لیا تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے گورنمنٹ مڈل سکول سے حاصل کی۔ آپ پانچ سال تک گاؤں میں رہے اور انہی پانچ سالوں میں آپ نے گاؤں کی ثقافت اور تمدن کا مشاہدہ کیا۔

آپ نے 1991ء میں میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سمن آباد سے پاس کیا۔ 1993ء میں آپ نے ایف۔ایس۔ سی کا امتحان گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد سے پاس کیا۔ زرعی یونیورسٹی سے بی۔ایس۔سی اور 1999ء میں ایم۔ایس۔سی فوڈ اینڈ نیوٹریشن میں ڈگری مکمل کی۔

آپ کی شادی مظفر مقصود کے ساتھ لاہور میں ہوئی۔ آپ کے تین بچے ہیں۔ آپ نے جدہ میں پندرہ سے سترہ برس گزرے۔بعد میں پاکستان آ گئی اور اب لاہور میں قیام پذیر ہیں۔

تصانیف

آپ کی درج ذیل تصانیف ہیں۔
فنون ،ادب لطیفہ ، تسطیر اور دیگر پاکستانی رسائل کے علاوہ ہندوستانی رسائل میں آج کل ،شاعر استقبیار ہیں۔
“گل مصلوب” ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ہے ۔ جو سن 2019ء میں عکس پبلشر لاہور سے شائع ہوا ۔اور شعری مجموعہ “آنچل میں سمندر” (ای کتاب) 2016ء میں بزم ادب اردو لائبریری سے شائع ہوا ۔ سبین ان لائن اردو جریدے ،”دیدبان” کی دو خواتین سلمی جیلانی اور نسترن فتحیی کے ساتھ مدیرہ ہیں ۔ آپ کا دوسرا افسانوی مجموعہ “سمندر کے نام ایک غنائیہ” زیر ترتیب ہے۔

تحریر عامر سہیل