میکسیکو سٹی اور میں

0
  • سبق : میکسیکوسٹی اور میں
  • مصنفہ : بیگم اختر ریاض الدین
  • ماخوذ از : دھنک پر قدم

تعارفِ سبق

سبق ”میکسیکوسٹی اور میں“ کی مصنفہ کا نام ”بیگم اختر ریاض الدین“ ہے۔ یہ سبق کتاب ”دھنک پر قدم“ سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

تعارفِ مصنف

تاریخ اردو ادب میں بہت کم مصنفہ گزری ہیں جن کو اتنی شہرت ملی ہو جتنی بیگم اختر ریاض الدین کو ملی ہے۔ آپ نے ادب لکھنے کی شروعات بیرونی ممالک جانے سے کی۔ اردو ادب میں عورتوں کی تعداد بہت کم رہی ہے اور یہ تعداد سفر ناموں کی صنف میں اور کم ہوجات ہے۔ ایسی قلت کے دور میں بیگم اختر ریاض الدین کا سفر نامہ” سات سمندر پار “ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔

سبق کا خلاصہ

مصنفہ اس سفر نامے میں میکسیکو سٹی کا حال بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میکسیکو سٹی میں سیاہ بال ، بھوری کالی اکثر کی گندمی آنکھیں ، آپسی بے تکلفی ، لاپرواہی ، بد نظمی ، مانوس لاپرواہی ، غسل خانوں میں ٹائلیٹ پیپر غائب ، اہلکاروں کی کاہلی دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ یہاں مشرقیت قریب آگئی ہے۔ میکسیکو کے لوگوں کا مزاج بہت اچھا ہوتا ہے۔ وہ لوگ خوش اخلاق اور جفاکش ہوتے ہیں اور اجنبیوں سے بھی مسکرا کر ملتے ہیں۔ میکسیکو کے بازاروں کی خصوصیات یہ ہیں کہ وہاں کوئی بھی شخص کھو نہیں سکتا اور وہ عمارتیں بہت خوبصورت ہیں۔

میکسیکو سٹی کی آب و ہوا بڑی خوشگوار ہے سے مراد ہے کہ یہاں کے لوگ بہت خوش اخلاق اور پُرتکلف ہیں۔ یہاں بلاوجہ لڑائی جھگڑا اور فساد برپا نہیں کیا جاتا ہے۔ میکسیکو سٹی کی تعمیر و ترقی میں وہاں کی عام عوام اور وہاں کے مخلص سیاست دانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ قبائل کے سرداروں کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔

اس سبق کے سوالوں کے جوابات کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوال : اپنے کسی غیر ملکی دوست کو خط لکھیے جس میں اپنے شہر اور اپنے لوگوں کے رہن سہن کے متعلق معلومات بہم پہنچائیے۔

پیارے دوست،
خوش رہو!
تم کیسے ہو اور باقی سب گھر والے کیسے ہیں؟ کافی دنوں سے تمھارا کوئی خط نہیں ملا تو سوچا آج تمھیں میں ہی خط لکھ دوں۔ پیارے دوست میں سوچ رہا تھا کہ ہم لوگ الگ الگ ملکوں میں رہتے ہیں، ہمارا رہن سہن ، ہماری تہذیب بہت مختلف ہے۔ پیارے دوست میں تمھیں شہر کراچی کا بتاؤں تو یہاں پر لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ یہاں پر پر تہوار بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ عید اور ہر اہم دن پر ایک دوسرے کے گھر کھانا بھجوایا جاتا ہے اور ایک دوسرے کی دعوتیں کی جاتی ہیں۔ اس شہر میں تمھیں ہر قسم کے لوگ ملیں گے۔ کراچی ایک بہت بڑا شہر ہے اور پاکستان کی جان ہے۔ یہاں تم کبھی بھی سناٹا نہیں پاؤ گے۔ چاہے آدھی رات کا ہی وقت ہو یہاں رونق لگی ہوتی ہے۔ خاص طور پر چاند راتوں کو۔ میں تمہارے شہر کے متعلق بھی جاننا چاہتا ہوں۔اس خط کا جواب ضرور لکھنا، تمھارے خط کا مجھے انتظار رہے گا۔
فقط تمھارا دوست
ا – ب – ج

سوال : مندرجہ ذیل میں سے مترادف اور متضاد مرکبات علیٰحدہ علیٰحدہ کرکے لکھیے۔

مترادف مرکبات متضاد مرکبات
بلند و بالا سرد و گرم
تاب و تواں نشیب و فراز
حسن و جمال بحر و بر
جبر و استبداد مد و جزر