سبق نمبر ۳: مہجور، سوالات و جوابات

0

سوالات

سوال: مہجور کا پورا نام کیا تھا؟

ج: مہجور کا پورا نام پیرزادہ غلام احمد تھا۔

سوال: مہجور کہاں پیدا ہوئے؟

ج: مہجور متری گام ضلع پلوامہ میں پیدا ہوئے۔

سوال: مہجور نے ابتدائی تعلیم کہاں حاصل کی؟

ج: مہجور نے ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی۔

سوال: مہجور نے پنجاب کا پہلا سفر کب کیا؟

ج: مہجور نے پنجاب کا پہلا سفر 1905 ء میں کیا۔

سوال: مہجور نے شعر گوئی کا باقاعدہ آغاز کب کیا؟

ج: مہجور نے پنجاب کے سفر کے دوران شعر گوئی کا باقاعدہ آغاز کیا۔

سوال: پٹواری بننے کے بعد مہجور کہاں کہاں رہے؟

ج: پٹواری بننے کے بعد مہجور لداخ ،کرگل،حاجن ، سوسیار ، ہندوارہ اور آری گام میں رہے۔

سوال: مہجور کی چند کتابوں کے نام بتائیے۔

ج: مہجور کی چند کتابیں مندرجہ ذیل ہیں۔
لداخ کا سفر نامہ ، پٹواری، حیات رحیم ،کلام مہجوراور پیام مہجور

سوال: مہجور کا کلام کن زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے؟

ج: مہجور کا کلام بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے جیسے انگریزی، ہندی اور اردو۔

سوال: ریاست سے باہر مہجور کہاں کہاں گئے؟

ج: ریاست سے باہر مہجور پنجاب اور دہلی گئے۔

سوال: مہجور نے وظیفہ کی پہلی قسط کب موصول کی؟

ج: مہجور نے وظیفے کی پہلی قسط 8 اپریل 1952 ء کو پلوامہ کے سرکاری خزانے سے وصول کی۔

سوال: مہجور کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

ج: مہجور کا انتقال اپریل 1952 ء کو ان کے آبائی گاؤں متری گام ضلع پلوامہ میں ہوا۔

سوال: مہجور کا مزار کہاں ہے؟

ج: مہجور کا مزار اتھواجن ضلع سرینگر میں ہے۔

سوال: مہجور نے اپنے کلام میں کن باتوں پر زور دیا ہے؟

ج: مہجور نے اپنے کلام میں اتحاد، بھائی چارہ اور وطن پرستی پر زور دیا ہے۔ وہ کشمیر کی ایک ایک چیز سے محبت کرتے تھے وہ چاہتے تھے کہ ان کا وطن ہمیشہ ترقی کرے، ظلم کا خاتمہ ہو اور انسان کی قدر و قیمت بڑھے۔

درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے۔

مروجہ ۔۔۔ آج کل مروجہ تعلیم کی طرف زیادہ زور دیا جاتا ہے۔
درس لینا ۔۔۔ کسی ماہر استاد سے درس لینا اچھی بات ہے۔
خوداری ۔۔۔ خوداری انسان کو جھکنے نہیں دیتی۔
شعر گوئی ۔۔۔ مہجور کو بچپن ہی سے شعر گوئی کا شوق تھا۔
ملازمت ۔۔۔ آج کل سرکاری ملازمت ملنا مشکل ہے۔
مقبول ۔۔۔ مہجور کا کلام بہت مقبول ہے۔
تعریف ۔۔۔ اچھے انسان کی ہمیشہ تعریف ہوتی ہے۔
سیاح ۔۔۔ کشمیر میں ہر سال سیاح آتے ہیں۔
اعزاز ۔۔۔ مہجور کے جنازے کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ہاتھ علی بھٹو شاعروں اور سرکاری افسروں کے جلوس میں اتھواجن لے جایا گیا۔
مطالعہ ۔۔۔ مطالعہ کرنا معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔
دلچسپی ۔۔۔ سجاد کو پڑھنے لکھنے میں دلچسپی ہے۔
عزت افزائی ۔۔۔ 1951 ء میں ریاستی حکومت نے اس عظیم شاعر کی عزت افزائی کی۔

درج ذیل الفاظ میں اسم علم تلاش کیجئے۔

غالب ،میر اور رحیم اسم علم ہیں۔

کچھ کشمیری شاعروں کے نام لکھیے ان میں سے کون کہاں رہتا ہے؟

ڈاکٹر حامد کشمیری شالیمار
ڈاکٹر فرید پربتی وانہ بل ، راول پورہ
ڈاکٹر نذیر آزاد کوئل، پلوامہ
ڈاکٹر شفق سوپوری سوپور