Baharistan Urdu Class 6th Solutions | گھوڑے اور ہرن کی کہانی

0

سوالات

سوال:گھوڑے کو غصہ کیوں آیا ؟

ج: گھوڑے اور ہرن میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ ہرن ہلکا پھلکا اور پُھرتیلا تھا۔اس نے اچھل اچھل کر گھوڑے کو پیٹا۔ مارپیٹ میں گھوڑے کو چوٹ آئی اور اس بات پر گھوڑے کو غصہ آیا۔

سوال: ہرن سے بدلہ لینے کی کیا ترکیب گھوڑے کی سمجھ میں آئی؟

ج: ہرن سے بدلہ لینے کی ترکیب جو گھوڑے کی سمجھ میں آئی وہ یہ تھی کہ اس نے ایک شکاری کو دیکھا اور اسے کہا کہ اگر میں آپ کو شکار دکھاؤں تو کیا تم اسے مار ڈالو گے؟ اس نے جواب میں کہا میرا کام تو یہی ہے۔ اس طرح اس نے شکاری کی مدد لے کر ہرن کو مار دیا۔

سوال: شکاری نے گھوڑے کے منہ میں لگام کیوں ڈالی؟

ج: شکاری نے گھوڑے کے منہ میں لگام اس لیے ڈالی تاکہ وہ ہرن کو دیکھ کر گھوڑے کا رُخ اسی طرف پھیرے اور ہرن کو شکار کرنے کے لیے تیر کا نشانہ بنا سکے۔

سوال: جب گھوڑے نے شکریہ ادا کیا تو شکاری نے کیا کہا؟

ج: شکاری نے کہا اس میں احسان کی کیا بات ہے مجھے شکار ملا اور ساتھ ہی ساتھ ایک اور فائدہ ہوا۔

سوال: گھوڑا شکاری کے قابو سے کیوں نہ نکل سکا؟

ج: گھوڑا شکاری کے قابو سے اس لیے نہ نکل سکا کیونکہ اس کے منہ میں لگام تھی اور جدھر شکاری چاہتا تھا اسے موڑتا تھا۔

نیچے دیے گئے جملوں کو سبق میں پیش آئے واقعات کی تربیت سے لکھیے۔

  • ہرن اور گھوڑے میں بڑی دوستی تھی۔
  • دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
  • گھوڑے نے آدمی سے کہا۔
  • شکاری نے ہرن کو مار دیا۔
  • گھوڑے نے شکریہ ادا کیا اور کہا۔
  • شکاری نے کہا۔
  • وہ دن اور آج کا دن گھوڑے کے منہ سے لگام نہیں نکلی۔

سمجھیے اور لکھیے۔

اس سبق میں دو اسم تلاش کرکے صفت بنائیے۔

دوست دوستی
شکار شکاری

واحد کے جمع بنائیے۔

ترکیب تراکیب
تکلیف تکالیف
فائدہ فوائد
تجویز تجاویز

دیئے گئے الفاظ کی ضد لکھیے۔

سفید سیاہ
جدید قدیم
جاگنا سونا
شب روز
رونا ہنسنا
کھونا پانا