Class 6th Urdu Guide Jkbose | حکایات

0

سوالات

سوال: دو دوستوں نے کس جانور کو آتے ہوئے دیکھا؟

ج: دو دوستوں نے ریچھ کو آتے ہوئے دیکھا۔

سوال:دوسرے دوست نے کیا جواب دیا؟

ج: ۔ دوسرے دوست نے جواب دیا، وہ کہہ رہا تھا کہ خود غرض لوگوں کی دوستی پر بھروسہ مت کرنا۔

سوال: ایک شخص چراغ لے کر کہاں چکر لگا رہا تھا؟

ج ایک شخص چراغ لے کر بازار میں چکر لگا رہا تھا۔

سوال: وہ چراغ لے کر کس کو ڈھونڈ رہا تھا؟

وہ چراغ لے کر ایک ایسے آدمی کو ڈھونڈ رہا تھا جو غصے اور لالچ کے موقع پر بھی اپنے آپ کو قابو میں رکھ سکے۔

سوال: ننگے پاؤں شخص کس مسجد میں داخل ہوا؟

ج: ننگے پاؤں والا شخص کو فہ کی مسجد میں داخل ہوا۔

سوال: ننگے پاؤں شخص نے کس بات پر صبر کیا؟

ج: ننگے پاؤں شخص نے اس بات پر صبر کیا کہ اگر میرے پاس جوتے نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں۔ مسجد میں بنا پاؤں کے بھی تو ایک آدمی ہے۔

خالی جگہوں کو پُر کیجئے۔

  • ایک دوست نہایت ہی پھرتی سے درخت پر چڑھ گیا۔
  • خود غرض کی دوستی پر بھروسہ مت کرنا۔
  • چراغ لے کر کسے ڈھونڈتے پھر رہے ہو۔
  • جو غصے اور لالچ کے موقع پر اپنے آپ پر قابو رکھے۔
  • میں ننگے پاؤں جوتا بھی نہ خرید سکتا تھا۔
  • میں نے خدا کی نعمت کا شکر ادا کیا۔

تلفظ و املا اور معنی پر غور کرتے ہوئے نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے جوڑے اپنی نوٹ بک میں نقل کیجئے۔

باپ بھاپ
باگ بھاگ
بالا بھالا
پل پھل
جاگ جھاگ
چپ چھپ
وار وھار
بالو بھالو
پٹ پھٹ
چال چھال
دان دھان
ڈال ڈھال