سبق نمبر ۵: نیک عادات، سوالات و جوابات

0

سوالات

سوال: آدمی کس طرح سے پہچانا جاتا ہے؟

ج : آدمی کو اس کی عادتوں سے پہچانا جاتا ہے۔

سوال: دیر سے جاگنے کے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟

ج: دیر سے جاگنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ جو بچے دیر سے جاگتے ہیں وہ اپنا کام ٹھیک سے انجام نہیں دے پاتے‌۔ وہ اپنی ماں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، انہیں سکول پہنچنے میں دیر ہوجاتی ہے۔ وہ اپنا ناشتہ نہیں کر پاتے، سکول کا کام اچھے ڈھنگ سے نہیں کر پاتے اور وہ اپنی کمیض کے بٹن اور جوتوں کے تسمے سکول پہنچ کر بند کرتے ہیں۔

سوال: ”آج کا کام کل پر مت چھوڑو“ کے کیا معنی ہیں؟

ج: آج کا کام کل پر مت چھوڑو کے معنی ہیں کہ انسان اپنا کام اپنے وقت پر انجام دے۔جب وہ ایک کام کو اپنے مناسب وقت پر انجام نہ دے پائے تو دوسرے اوقات میں اسے کئی کام ہو سکتے ہیں اس سے اس پر تساہل پسندی سے کام کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔ اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ انسان وقت کی قدر کرے۔

سوال: آج کا کام کل پر چھوڑنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟

ج: اس کے نقصانات یہ ہیں کہ انسان اپنا کام بھی پورا نہیں کر پاتا ہے۔ اگر وہ کام کرے بھی تو اس قدر جلدی اور بے دلی سے کرتا ہے کہ ٹھیک سے سنبھالنے کا موقع نہیں ملتا اور کہیں نہ کہیں کام میں ضرور کوئی نکس رہ جاتا ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ وہ اپنے کندھوں پر کام کا بوجھ ڈالتا ہے جس سے اتارنا ایک ہی وقت میں مشکل ہو جاتا ہے۔

سوال: جھوٹ بولنا کیوں اچھا نہیں ہے؟

ج: جھوٹ بولنا اچھی عادت نہیں ہے۔ وقتی طور پر انسان اس سے فائدہ حاصل کرتا ہے مگر آخر کار اس کی قلعی کھل جاتی ہے اور انسان نادم ہو جاتا ہے۔ ایک جھوٹ بولنے سے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں لہذا ایک سچ بولنے سے مزید وضاحت کی طلب نہیں رہتی۔ جھوٹ بولنے سے دوسروں کو دھوکا نہیں بلکہ اپنے آپ کی قدر و منزلت گھٹ جاتی ہے۔

مندرجہ ذیل الفاظ کی ضد لکھیے۔

فائدہ نقصان
کامیاب ناکام
گندگی صفائی
جھوٹ سچ
جاگنا سونا
دیر سویر
صبح شام
دوستی دشمنی
تکلیف آرام
حاضر غائب ، غیر حاضر

اپنے سبق سے چند ضمائر تلاش کرکے لکھیے۔

آپ ، وہ ، اس، انہوں ، ان، انہیں وہاں، وغیرہ