جدا دیوانہ پن اب ایسے دیوانے سے کیا ہوگا

0
  • جدا دیوانہ پن اب ایسے دیوانے سے کیا ہوگا
  • مجھے کیوں لوگ سمجھاتے ہیں سمجھانے سے کیا ہوگا
  • سلگنا اور شے ہے جل کے مر جانے سے کیا ہوگا
  • جو ہم سے ہو رہا ہے کام، پروانے سے کیا ہوگا
  • مرا قاتل انھیں کہتے ہیں سب اور ٹھیک کہتے ہیں
  • قسم سو بار وہ کھائیں قسم کھانے سے کیا ہوگا
  • مناسب ہے سمیٹو دامنِ دست و دعا عاجزؔ
  • زباں ہی بے اثر ہے ہاتھ پھیلانے سے کیا ہوگا