سبق کا نام: ہاکی، خلاصہ، سوالات و جوابات

0
  • پنجاب کریکولم اینڈ ٹکیسٹ بک بورڈ “اردو” برائے “آٹھویں جماعت”
  • سبق نمبر: 12
  • سبق کا نام: ہاکی

خلاصہ سبق:

جسم اور دماغ کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لئے کھیل بہت ضروری ہے۔ کھیلوں سے صحت بہتر ہوتی ہے۔بہترین دماغی صلاحیتوں کےلیے صحت مند جسم درکار ہوتا ہے۔ دیگر معنوں میں ہم جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہوں گے تو ہمارا دماغ بھی بہترین نتائج فراہم کرے گا۔یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی عام انسان کی نسبت زیادہ چست اور پھر تیلے ہوتے ہیں۔ہاکی کا کھیل نوجوانوں کو چست بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔ اس کی ترقی کے نوجوانوں کو بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔یہ دنیا کا مقبول اور بہت زیادہ کھیلے جانے والا کھیل ہے۔

دُنیا میں اس وقت دو طرح کی ہاکی کھیلی جاتی ہے۔ ایک گراؤنڈ میں کھیلی جاتی ہے اور دوسری برف پر۔ پہلی کو ہا کی یا فیلڈ ہاکی کہتے ہیں جب کہ دوسری کو آئس ہاکی کہا جاتا ہے۔ آئس ہا کی ایسے ممالک میں کھیلی جاتی ہے جہاں سارا سال موسم سرد رہتا ہے۔ہاکی سے ملتا جلتا کھیل ایران میں کھیلا جاتا تھا مگر جدید ہاکی کا آغاز برطانیہ سے ہوا۔ انیسویں صدی کے شروع میں انگلستان اور جلد ہی پوری دنیا میں مقبول ہوا۔اب یہ کھیل سو سے زائد ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔یہ ٹیم کی صورت میں کھیلا جانے والا کھیل ہے۔

ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک گول کیپر اور دس کھلاڑی۔ گیند کو صرف کیپر ہی ہاتھ سے چھو سکتا ہے۔ہاکی کا میدان مستطیل شکل کا ہوتا ہےہاکی کے میدان کی لمبائی 91.4 میٹر اور چوڑائی 55 میٹر ہوتی ہے، گول پوسٹ کی چوڑائی ۳۰۶ میٹر اور لمبائی ۲۰۱ میٹر ہوتی ہے۔ کھلاڑی کھیل میں اسٹک استعمال کرتے ہیں وہ اٹھارہ سے اکیس اونس وزنی ہوتی ہے۔ جبکہ 156 سے163 گرام وزنی سفید گیند کھیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پہلے پہل ہا کی گھاس کے میدان میں کھیلی جاتی تھی۔ میدان میں گرنے سےکھلاڑیوں کو چوٹیں لگ جانا کرتی تھیں۔ کھلاڑیوں کو ان چوٹوں سے بچانے کے لیے مصنوعی گھاس یا مصنوعی ریشے سےبنی ٹیرف پر یہ میچ کھیلے جانے لگے۔ اسے آسٹرو ٹرف یا پولی ٹرف کہا جاتا ہے۔

جدید اولمپکس کا آغاز 1896 میں ہوا۔پہلی مرتبہ ہاکی کو 1908 میں اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔جس کا فاتح برطانیہ تھا۔ بعد ازاں متحدہ ہندوستان کی ہاکی ٹیم اس مقابلے میں ابھری اور ہالینڈ کو ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان اب تک اولمپک مقابلوں میں تین مرتبہ سونے کا تمغہ گولڈ میڈل اور2مرتبہ کانسی کا تمغا برونز میڈل حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان نے ۱۹۶۰ ء ، ۱۹۶۸ء اور ۱۹۸۴ء کے اولمپک مقابلوں نے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان اب تک ہاکی کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیت چکا ہے، جن کی تعداد چار ہے۔ پاکستان نے ۱۹۷۱ء ، ۱۹۷۸ ۱۹۸۲ ء اور ۱۹۹۴ ء کے ورلڈ کپ جیتے ہیں۔پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں میں سہیل عباس ، شہباز سینئر اختر رسول ، انور احمد ، صلاح الدین کلیم اللہ سمیع لله، حسن سردار، شہناز شیخ منظور جونئیر حنیف خان اور شاہد علی خان شامل ہیں۔ پاکستانی ہاکی کے عروج کو اس وقت زوال کا سامنا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ ہاکی کو دوبارہ سے وہی مقام حاصل ہو جو ماضی میں اس نے کھو دیا ہے۔ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جسے اہمیت دی جانی چاہیے۔

  • مشق:

مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

کھیل کیوں اہم ہوتے ہیں؟

کھیلوں سے صحت بہتر ہوتی ہے۔اپنے جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لئے کھیل بہت ضروری ہے۔

ہترین دماغ کے لیے کیا ضروری ہے؟

بہترین دماغی صلاحیتوں کےلیے صحت مند جسم درکار ہوتا ہے۔ دیگر معنوں میں ہم جسمانی طور پر مضبوط اور توانا ہوں گے تو ہمارا دماغ بھی بہترین نتائج فراہم کرے گا۔

عالمی سطح پر ہاکی کی ٹیم میں کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں؟

ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک گول کیپر اور دس کھلاڑی۔

کتنی اقسام کی ہاکی کھیلی جاتی ہے نام بتائیں ؟

دُنیا میں اس وقت دو طرح کی ہاکی کھیلی جاتی ہے۔ ایک گراؤنڈ میں کھیلی جاتی ہے اور دوسری برف پر۔ پہلی کو ہا کی یا فیلڈ ہاکی کہتے ہیں جب کہ دوسری کو آئس ہاکی کہا جاتا ہے۔ آئس ہا کی ایسے ممالک میں کھیلی جاتی ہے جہاں سارا سال موسم سرد رہتا ہے۔

با کی کس کس میدان میں کھیلی جاتی ہے؟

ہاکی گھاس اور برف کے میدان میں کھیلی جاتی ہے۔پہلے پہل ہا کی گھاس کے میدان میں کھیلی جاتی تھی۔ میدان میں گرنے سےکھلاڑیوں کو چوٹیں لگ جانا کرتی تھیں۔ کھلاڑیوں کو ان چوٹوں سے بچانے کے لیے مصنوعی گھاس یا مصنوعی ریشے سےبنی ٹیرف پر یہ میچ کھیلے جانے لگے۔ اسے آسٹرو ٹرف یا پولی ٹرف کہا جاتا ہے۔

پاکستان نے ہاکی کے مقابلوں میں کون کون سے اعزازات حاصل کیسے؟

پاکستان اب تک اولمپک مقابلوں میں تین مرتبہ سونے کا تمغہ گولڈ میڈل اور2مرتبہ کانسی کا تمغا برونز میڈل حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان نے ۱۹۶۰ ء ، ۱۹۶۸ء اور ۱۹۸۴ء کے اولمپک مقابلوں نے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان اب تک ہاکی کے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیت چکا ہے، جن کی تعداد چار ہے۔ پاکستان نے ۱۹۷۱ء ، ۱۹۷۸ ۱۹۸۲ ء اور ۱۹۹۴ ء کے ورلڈ کپ جیتے ہیں۔

سبق کے مطابق درست جملے کے سامنے ✔️ اور غلط جملے کے سامنے ❌ کا نشان لگائیے۔

  • کھلاڑی عام افراد کی نسبت زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ ✔️
  • گراؤنڈ میں کھیلی جانے والی ہا کی آئس ہاکی کہلاتی ہے۔ ❌
  • ہا کی کا کھیل چند ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔❌
  • صرف گول کیپر ہی گیند کو ہاتھ لگا سکتا ہے۔✔️
  • جدید اولمپک مقابلوں کا آغاز ۱۸۹۰ء میں ہوا۔❌

الفاظ کی مدد سے جملے بنائیں۔

الفاظ جملے
اشیا اشیا شے کی جمع ہے۔
مصنوعی ٹیکنالوجی کی بدولت مصنوعی انسان بنائے گئے۔
فاتح فاتح کبھی شکست سے دو چار نہیں ہوتا۔
نام ور علی کا شمار نامور وکلاء میں ہوتا ہے۔
شمار احمد کا شمار نامور شعراء میں ہوتا ہے۔
محنت محنت میں عظمت ہے۔

درج ذیل الفاظ کے مترادف لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے۔

الفاظ مترادف جملے
نام ور بڑے نام والا علی ایک نام ور وکیل ہے۔
اعلی بلںد مرتبت میرے پاس اعلی نسل گائے ہے۔
جدید نیا جدید دور سائنس کی دین ہے۔
چھونا ہاتھ لگانا اسے مت چھونا یہ گرم ہے۔
نصف آدھا صفائی نصف ایمان ہے۔
مکمل تمام میرے نے تمام کام مکمل کر لیا۔

درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے۔

الفاظ متضاد جملے
جلد دیر وہ آج گھر جلد ہی آگیا۔
سخت نرم احمد کا ردعمل سخت تھا۔
لمبائی چوڑائی اس کوٹ کی لمبائی کتنی ہے؟
نصف مکمل صفائی نصف ایمان ہے۔
آگے پیچھے آگے کیا ہو گا کس کو معلوم۔
مختلف ایک جیسا میرا نظریہ اس سے مختلف ہے۔
  • زبان شناسی:

درست اعراب کی مدد سے تلفظ واضح کریں۔

جدید جَدِید
صورت صُورَت
مستطیل مُستَطِیل
مقولہ مَقُولَہ
مضبوط مَضبُوط

اردو حروف تہجی میں ”الف“ سے ”ے“ تک حروف تہجی کی ترتیب کوالف بائی ترتیب کہتے ہیں۔ درج ذیل الفاظ کو اردو الف بائی ترتیب سے لکھیے۔

  • دنیا ، دینا ، دہائی ، داغ ، دھوم ، دھڑکن
  • داغ ، دنیا ، دھڑکن ، دھوم ، دہائی ، دینا۔

ایسے الفاظ جو ایک جیسے ہوں مگر ان کے معنی مختلف ہوں متشابہ الفاظ کہلاتے ہیں۔ذیل میں چند متشابہ الفاظ دیے ہوئے ہیں ، ان کے معنی معلوم کریں۔

  • ارض زمین عرض چوڑائی
  • امارت بلندی عمارت تعمیر کی ہوئی جگہ/ گھر
  • اثر تاثیر عصر زمانہ / وقت
  • الم دکھ عَلَم پرچم
  • ابد ہمیشہ عبد بندہ
  • اسرار بھید اصرار بار بار کہنا
  • بے باک ختم کردینا بے باق بد زبان
  • پارا کانچ کا ٹکڑا پارہ حصہ /سپارہ
  • چاک دامن چاق تیار
  • حلال جائز ہلال چاند
  • تخلیقی لکھائی:

“میرا پسندیدہ کھیل” کے موضوع (کم از کم۳۰۰ الفاظ) پرمشتمل مضمون لکھیے۔

کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے۔کرکٹ دنیا کے کئی ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔کرکٹ ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔کرکٹ کے لئے با قاعدہ میدان کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کھیل کا آغاز ٹاس سے کیا جاتا ہے۔ جس کے لئے ایک ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ کرکٹ کھیل میں جب ایک ٹیم بیٹنگ کرتی ہے تو دوسری ٹیم بالنگ کرتی ہے۔یہ کھیل گیند اور بلے کے ذریعے کھیلا جاتا ہے جس کا میدان بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔ میدان کے درمیان میں 20.12 میٹر (22 گز) کا مستقر بنا ہوتا ہے جسے پچ کہا جاتا ہے۔ پچ کے دونوں جانب تین، تین لکڑیاں نصب کی جاتی ہیں جنہیں وکٹ کہا جاتا ہے۔ میدان میں موجود ٹیم کا ایک رکن (گیند باز) چمڑے سے بنی ایک گیند کو پچ کی ایک جانب سے ہاتھ گھما کر دوسری ٹیم کے بلے باز رکن کو پھینکتا ہے۔ عام طور پر گیند بلے باز تک پہنچنے سے قبل ایک مرتبہ اچھلتی ہے جو اپنی وکٹوں کا دفاع کرتا ہے۔ دوسرا بلے باز جو نان اسٹرائیکر کہلاتا ہے گیند باز کے گیند کرانے والی جگہ کھڑا ہوتا ہے۔کرکٹ بڑوں اور بچوں سب میں مقبول کھیل ہے۔یہ کھیل دنیا بھر سے لوگ اس کو دیکھنے آتے ہیں۔بلاشبہ کرکٹ ایک مشہور اور معروف کھیل ہے۔

  • سرگرمیاں:

ایک فہرست بنائیں جس میں ایسے کھیلوں کے نام درج ہوں جو کھلے میدان میں کھیلے جاتے ہیں۔

کرکٹ ، ہاکی ، فٹ بال ، بیس بال ، باسکٹ بال ، رسہ کشی ، گولف، کشتی ، پولو ، والی بال اور بیڈ منٹن وغیرہ۔

ایسے کھیلوں کے ناموں کی فہرست بنائیں جو کسی کمرے یا بند عمارت میں کھیلے جاتے ہوں۔

لڈو ، کیرم ، سکواش ، تاش ، ٹیبل ٹینس وغیرہ۔

سبق ہاکی کو غور سے پڑھیں اور پھر اس کا خلاصہ اپنے الفاظ میں تحریر کریں جو زیادہ سے زیادہ سبق کے ایک تہائی پر مبنی ہو۔

ملاحظہ کیجیے سبق کا خلاصہ۔