Back to: ادبی اصطلاحات کے نوٹس
Advertisement
تانیثیت اُن افکار و نظریات کا مجموعی اظہار ہے جو خواتین کو عزت و وقار کے ساتھ اُن کے حقوق کو یقینی بناتا ہو۔ مساوات کی حمایت اور عصبیت کی مخالفت کی بدولت آج یہ سب سے طاقت ور نظریۂ فکر و عمل ثابت ہو رہا ہے۔ وہ اس لیے کہ عورت نے اپنے آپ، اپنی مخصوص صلاحیتوں کو پہچان لیا ہے۔ اب وہ دور نہیں رہا کہ ؎
Advertisement
زندگی سے نباہ کرتے رہے شعر کہتے رہے سلگتے رہے |
یاسمین حمید کہتی ہیں ؎
آئی جب اُس کے مقابل تو نیا بھید کھُلا مجھ کو اندازہ نہ تھا اپنی توانائی کا |
توانائی کے اس احساس کے ساتھ وہ مزید لکھتی ہیں ؎
حدوں کو بھول جانا چاہتی ہوں خلاؤں میں ٹھکانہ چاہتی ہوں میں اب اپنی اکائی چاہتی ہوں اور تجھ سے جدائی چاہتی ہوں |
تحریر | محمد ذیشان اکرم |