یہ میرا گھر ہے، میرا گھر، سوالات و جوابات

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے پہلی جماعت
  • سبق نمبر:26
  • سبق کا نام: یہ میرا گھر ہے، میرا گھر

ہَمیں اَپنا گَھر بہت پیارا ہے۔ہَم اَپنے امّی ،ابّو اور بہن بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اَمّی اور اَبّو پَڑھنے لکھنے مَیں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ہَم سَب اَپنے گھر کو صاف سُتھرا رکھتے ہیں۔گھر کے چاروں طَرَف پیڑ پودے ہیں۔اِن سے ہَمیں تَازہ اور صاف ہَوا مِلتی ہے۔اِن پیڑوں پر پَرندے چہچہاتے ہَیں۔ ہَمیں اَپنا گھر بَہت پیارا ہے۔

مشق: ان لفظوں کو لکھوائیے۔

پیارا ،بھائی ، بہن ، مدد ، پرندے۔

حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے۔

ب + ہ + ت = بہت
س + ا + تھ = ساتھ
ص + ا + ف = صاف
پ + و + د + ے = پودے
ہ + م + ا + ر + ی = ہماری

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔

اپنا = ا + پ + ن + ا
رہتا = ر + ہ + ت + ا
تازہ = ت + ا + ز + ہ
چاروں = چ + ا + ر + و + ں
پرندے = پ + ر + ن + د + ے

نیچے دی ہوئی تصویروں کے نام لکھوائیے۔

  • الماری پیالی
  • جوتا بالٹی
  • ٹیلیفون دروازہ
  • بستہ گلاس
  • کرسی غبارے
  • چولہا گیند