Back to: Ibtedai Urdu Class 1 Solutions | Chapterwise Notes
0
- کتاب “ابتدائی اردو” برائے پہلی جماعت۔
- سبق نمبر:13
- سبق کا نام: ف ، ق
| ف = | فوارہ ، فراک |
| ق = | قینچی ، قلم |
فَوج ، فوٹو ، فَجر ، اِفطار ، دَفتَر ، سَفَر ، نَفع ، بَرف ، خَوف ، شَریٖف ، قابو ، قاضی ، قَدر ، قَرض ، آقا ، وَقٗت ، وَرَق ، شَوق ، فَرق ۔
- شَفیٖق وَقت پر سونا۔
- قاضی وَقت پر دَفتَر جانا۔
- ظَفَر بَرف دو۔
مشق: ان حروف کو لکھوائیے۔
ف ، ق
ان لفظوں کو لکھوائیے۔
فَوج ، اِفطار ، قاضی ، نُقصان ، شریٖف۔
نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔
| وَقت | = و + ق + ت |
| شَوق | = ش + و + ق |
| فوٗٹو | = ف + و + ٹ + و |
| دفتر | = د + ف + ت + ر |
حروف ملا کر لفظ بنوائیے۔
| س + ف + ر = | سفر |
| ن + ف + ع = | نفع |
| ق + د + ر = | قدر |
| ق + ا + ب + و = | قابو |