کھ اور گھ سے بننے والے الفاظ

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے پہلی جماعت
  • سبق نمبر:21
  • سبق کا نام: کھ ، گھ
کھ = کھیرا ، کھڑکی
گھ = گھڑی ، گھوڑا

کھانا ، کھلونا ، کھیت ، کھیٖر ، مَکّھن ، راکھی ، پنکھا ، راکھ ، سُکھ ، دُکھ ، لِکھ ، چَکھ ، گھاس ، گَھٹا ، گَھر ، گھومنا ، گَھنٹی ، بَگھّی ، پَنگَھٹ ، باگھ ۔

  • بَھگت کا کھیت ہرا بھرا ہے۔
  • گَھڑے سے ٹَھنڈا پانی لَا کَر دو۔
  • دیوار پر گَھڑی لَگی ہے۔
  • پَڑھو لِکھو بَڑھے چَلو۔

مشق : ان حروف کو لکھوائیے۔

کھ ، گھ

ان لفظوں کو لکھوائیے۔

کھانا ، لِکھ ، گھاس ، پنگھٹ ۔

حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے۔

گھ + ڑ + ی = گھڑی
کھ + ڑ + ک + ی = کھڑکی
م + کھ + کھ + ن = مکّھن
ب + گھ + گھ + ی = بگّھی

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے پہلے حرف پر صحیح کا نشان بنوائیے اور اسے سامنے لکھوائیے۔

  • گھوڑا = ( کھ ، دھ ، ڈھ ،گھ✅) گھ
  • کِھلونا = ( دھ ،کھ ✅، گھ ، ڈھ) کھ
  • کھیٖر = ( دھ ، گھ ، کھ✅ ، ڈھ) کھ
  • گَھنٹی = ( گھ ✅، دھ ،ڈھ ،کھ) گھ

لفظوں کی مدد سے خالی خانوں میں صحیح حرف لکھوائیے۔

کچھ = ک + چھ
تھرمس = تھ + ر + م + س
پڑھنا = پ + ڑھ + ن + ا
راکھی = ر + ا + کھ + ی
بیٹھنا = ب + ے + ٹھ + ن + ا