ہ سے بننے والے الفاظ

0
  • کتاب “ابتدائی اردو” برائے پہلی جماعت۔
  • سبق نمبر:17
  • سبق کا نام: ہ
ہ = ہَل ، ہرن

ہار ، ہِرَن ، ہَل ، ہِمّت ، ہَم ، ہمیشہ ، بہن ، نہر ، چہکنا ، مہک ، واہ ، راہ ، چاہ ، وُہ ، جَگہ ، وَجہ ، یہ
پَردہ ، خَربوزہ ، دَروازہ ، میوہ ، عِلاقہ ، سکّہ ، مَکّہ ، خَزانہ ، تَرانہ ۔

  • ہَمارا وَطَن ہِندوستان ہے۔
  • یہ بہت خُوبصَورت ہے۔
  • دہلی ایک مشہور شہر ہے۔

مشق: ان حروف کو لکھوائیے۔
ہ ، ہ ، ہ

ان لفظوں کو لکھوائیے۔

ہار ، بہن ، راہ ، ترانہ ، سِکّہ۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔

ہمّت = ہ + م + م + ت
چہکنا = چ + ہ + ک + ن + ا
خزانہ = خ + ز + ا + ن + ہ
اشارہ = ا + ش + ا + ر + ہ

دائرے میں دیے ہوئے حروف کی مدد سے لفظ بنوائیے اور لکھوائیے۔

م + ہ + ک = مہک
چ+ ہ + ک = چہک
ن + ہ + ر = نہر
ب+ ہ + ن = بہن

خانوں میں دیے ہوئے حروف کی مدد سے لفظ بنوائیے اور لکھوائیے۔

خزانہ ، ترانہ ، ہمیشہ۔

تصویروں کو دیکھ کر خالی خانوں میں صحیح حرف لکھوائیے۔

ہار = ہ + ا + ر
ہرن = ہ + ر + ن
سنترہ = س + ن + ت + ر + ہ
خربوزہ = خ + ر + ب + و + ز + ہ