عزت دو عزت ملیں گی

0

دوستو آپ نے یہ بات تو سنی ہی ہو گی کہ اگر ہم عزت دیں گے تو ہمیں بھی عزت ملے گی۔ تو چلیں آج اس کے بارے میں ایک چھوٹی سی کہانی پڑھتے ہیں۔

ایک گھر میں ایک میاں بیوی اور ان کے دو بیٹے رہتے تھے۔ بڑا بیٹا بہت خراب تھا۔ اپنے والدین کے ساتھ بہت برا سلوک کرتا تھا لیکن چھوٹا بیٹا بہت اچھا تھا، اپنے والدین کا بہت خیال رکھتا تھا۔ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتا تھا۔ کچھ عرصہ گزرتا ہے دونوں بھائیوں کی شادی ہو جاتی ہے۔ جب ان کی اولاد ہوئی تو چھوٹے بیٹے کے ساتھ اس کی اولاد بہت اچھا سلوک کرتی ہے اور اس کی عزت بھی کر تی ہے لیکن بڑے بیٹے کی اولاد اس کے ساتھ بہت برا سلوک کرتی ہے۔ اس کی ذرا سی بھی عزت نہیں کرتی۔ یہاں تک کہ اسے گھر سے
بھی نکال دیتی ہے۔

اس لیے میرے پیارے دوستو کہتے ہیں کہ اگر عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔ اور اس کہانی سے ایک بہت اچھا سبق ہمیں یہ ملتا ہے کہ والدین جیسی اس دنیا میں کوئی دولت نہیں ہے۔ اگر ہم اپنے والدین کی عزت کریں گے، ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے، بڑھاپے میں ان کا سہارا بنیں گے تو بڑھاپے میں ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرے گی اور ہمارا سہارا بنے گی۔ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی کامیابی دیتا ہے۔