ایک پیاسا کوا کہانی

0

ایک دفعہ ایک کوے کو سخت پیاس لگی۔وہ پانی کی تلاش میں ادھر ادھر اڑا۔ اس کی نظریں پانی تلاش کر رہی تھیں مگر پانی کہیں نظر نہ آیا۔ اس نے ہمت نہ ہاری اور پانی کی تلاش جاری رکھی۔ اچانک باغ میں اسے ایک گھڑا نظر آیا۔ اس نے پانی پینے کی کوشش کی مگر گھڑے میں پانی بہت کم تھا اس کی چونچ پانی تک نہ پہنچ سکی۔وہ بڑا پریشان ہوا۔ اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔ وہ اڑ کر گیا اور اپنی چونچ میں ایک کنکر لے کر واپس لوٹا۔ یہ کنکر اس نے گھڑے میں ڈال دیا۔ پانی کچھ اوپر آیا مگر وہ ابھی پانی نہیں پی سکتا تھا۔ اسی طرح وہ لگاتار کنکر گھڑے میں ڈالتا گیا اور پانی آہستہ آہستہ اوپر آ گیا۔ کوے کی اس عقلمندی اور مسلسل محنت سے پانی گھڑے کے منہ تک آگیا۔ کوے نے جی بھر کر پانی پیا اور اپنی پیاس بجھائی۔ خدا کا شکر ادا کیا اور اڑ گیا۔ واقعی لگاتار محنت کامیابی و کامرانی کا زینہ ہے۔

نتیجہ: 1. خدا انکی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔
2. ضرورت ایجاد کی ماں ہے