عمیرہ احمد | Umera Ahmed Novel Nigari In Urdu

0

تعارف

عمیرہ احمد  پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے ایک گھرانے میں ۱۰ دسمبر ۱۹۷۶ کو پیدا ہوئیں۔ آپ نے مرے کالج سے انگریزی زبان میں ایم اے کیا لیکن آپ نے اردو کے بہت مشہور ناول لکھے ہیں۔ آپ کے لکھے گئے کئی ناولوں پر ڈرامے بھی بنائے جاچکے ہیں۔

ادبی سفر

عمیرہ احمد نے اپنے ادبی سفر کا آغاز خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے لگیں۔ آپ کے ناول ہر عمر کے انسان پڑھتے ہیں اور عمیرہ احمد کے ڈرامے تمام عمر  کے لوگوں کے درمیان مقبول ہوتے ہیں۔ عمیرہ احمد کا لکھا گیا ناول ‘‘الف‘‘ آج کل مقبولِ عام ہے۔

ناول کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ عمیرہ احمد کے تمام ناولوں کی طرح حقیقی اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔ کتاب کے سرورق پر ترک درویش کے رقص کا مصورانہ عکس ہے۔ ناول کے انتساب میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ درج ہے۔

یہ کہانی 12 ابواب پر مشتمل ہے، جبکہ پیش لفظ میں ایک پیرا گراف کے طور پر مصنفہ نے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک اردو کہانی کا تذکرہ کیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ زیرِ نظر ناول ’الف‘ کی تھیم بھی انہوں نے بچپن میں پڑھی گئی اسی کہانی سے مستعار لی ہے۔

یہ ناول ترکی اور پاکستان کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ مولانا رومی اور بابا بلھے شاہ کا تذکرہ کہانی کے بیانیے میں پس منظر اور پیش منظر کے طور پر موجود ہے۔ بازگشت، مکالمے، خطوط، قرآنی آیات، خود کلامی اور دیگر پہلوؤں سے کہانی آگے بڑھتی ہے۔

ناول

عمیرہ احمد نے بہت سے ناول قرطاس کے صفحے پر سپردِ قلم کیے لیکن ان کا ناول ”پیرِ کامل“ ان کی شہرت کی وجہ بنا۔ ”پیر کامل“ عمیرہ احمد کا سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناول میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ناول کا انگریزی ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے جس کا نام ”The Perfect Mentor ” ہے۔ عمیرہ احمد کے لکھے گئے مشہور ناولوں اور کہانیوں کی فہرست درج ذیل ہے :

  • پیرِکامل
  • الف
  • زندگی گلزار ہے
  • میری ذات ذرہ بے نشان
  • ایمان امید اور محبت
  • حسنہ اور حسن آرا
  • حرف سے لفظ تک
  • میرے 50 پسندیدہ سین
  • من و سلوا
  • حاصل
  • لا حاصل
  • واپسی
  • شیریں
  • میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے
  • سحر ایک استعارہ ہے
  • دربارِ دل
  • امبر بیل
  • عکس
  • آب حیات

ڈرامے

عمیرہ  احمد کا ”وجود لاریب‘‘ نامی پہلا ڈرامہ منظرِ عام پر آیا اور عوام میں بہت مقبول بھی ہوا۔ اس ڈرامے کی وجہ سے انھیں بیسٹ رائٹر کا ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد  وہ ”دام‘‘، ”قید تنہائی‘‘ اور متعدد مقبول ترین ڈرامے لکھ چکی ہیں۔ آپ نے ایک ریڈیو ڈرامہ بھی لکھا ہے۔ عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈراموں کی فہرست درج ذیل ہے؛

  • وجودِ لاریب
  • دام محبت
  • ٹی وی ون گلوبل
  • میری ذات ذرہ بےنشان
  • تھوڑا سا آسمان
  • اڑان
  • مات
  • شہر ذات
  • کنکر
  • بےحد
  • زندگی گلزار ہے
  • محبت صبح کا ستارہ ہے
  • ڈائجسٹ رائٹر

حرفِ آخر

عمیرہ احمد ہمارے درمیان موجود ہیں اور اردو ادب کی خدمت کرنے میں کوشاں ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اردو ادب کا یہ ستارہ ادب کے آسمان پر تادیر چمکتا رہے۔