اردو میں نظم نگاری کی روایت

0

👈🏿 نظم عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی پرونا، موتیوں کو تاگے میں پرونا، لڑی بنانا۔
👈🏿کسی خاص موضوع پر تسلسل کے ساتھ اشعار کی صورت میں اظہار خیال کرنے کو نظم کہتے ہیں۔
👈🏿نظم میں موضوعات ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب ایک بنیادی موضوع کے تحت یا اس سے مربوط و منسلک ہوتے ہیں۔
👈🏿نظم ایک مرکزی خیال ہوتا ہے جس کے گرد پوری نظم کا تانا بانا بنا جاتا ہے۔
👈🏿 ارتقا نظم کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
👈🏿 *کولرج* نے نظم کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کا اساسی مقصد صداقت کی ترجمانی نہیں بلکہ مسرت کا ادراک ہے۔

👈🏿 *پابند نظم* اس نظم کو کہتے ہیں جس میں ردیف، قافیہ اور بحر کے مقررہ اوزان کی پابندی کی جاتی ہے۔
👈🏿پابند نظم میں موضوعات اور اشعار کی تعداد کی قید نہیں ہوتی ہے۔
👈🏿 *آزاد نظم* اس نظم کو کہتے ہیں جس میں ردیف اور قافیہ کی پابندی نہیں کی جاتی۔
👈🏿آزاد نظم میں بحر اور وزن کی پابندی تو ہوتی ہے مگر ارکان بحر کی تعداد ہر مصرعے میں متعین نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے مصرعے چھوٹے بڑے ہو جاتے ہیں۔

👈🏿 *نظم معریٰ* اس نظم کو کہتے ہیں جس میں قافیہ کی پابندی نہیں کی جاتی مگر بحر کے مقررہ اوزان استعمال ہوتے ہیں۔ یعنی اگر پہلے مصرعے میں بحر کے چار ارکان استعمال ہوتے ہیں تو اس کی پابندی نظم کے ہر مصرعے میں ہوتی ہے۔

👈🏿 عام لفظوں میں نظم معریٰ بلا قافیہ نظم کو کہتے ہیں۔
👈🏿 نطم معریٰ اردو میں “انگریزی” ادب سے آئی۔
👈🏿 *مولوی عبدالحق* نے بے قافیہ نظم کے لیے نظم معریٰ کی اصطلاح کو رواج دینے کا مشورہ دیا ہے۔
👈🏿 *عبدالحلیم شرر* نے نظم معریٰ کو اپنے رسالے کے ذریعے ایک روایت کا درجہ دیا ہے۔

اردو میں نظم نگاری کا آغاز وارتقا

👈🏿 دیگر اصناف سخن کی طرح نظم گوئی کی ابتدا بھی دکن سے ہوئی تھی۔
👈🏿 دکن کے مشہور صوفی حضرت بندہ نواز گیسودراز “جو شہباز تخلص کرتے تھے” کو اردو کا پہلا نظم گو قرار دیا جاتا ہے اور ان کی نظم “چکی نامہ” کو اردو کی پہلی نظم ہونے کا شرف حاصل ہے۔

اردو نظم دکن میں

  • 1:- خواجہ بندہ نواز گیسودراز
  • 2:- قلی کتب شاہ
  • 3:- برہان الدین جانم
  • 4:- علی عادل شاہ ثانی

اردو نظم کی ابتدائی دور شمالی ہند میں

  • 1:- افضل بھنجھانوی
  • 2:- جعفر زٹلی (انقلاب زمانہ)
  • 3:- فائز
  • 4:- حاتم

*نظیر اکبر آبادی کا دور جو میر اور سودا کا دور کہلاتا ہے*
*👈🏿 میر اور سودا کے دور میں نظیر اکبر آبادی اکیلا ایسا شاعر ہے جس نے روایت سے الگ ہوکر شاعری کی ہے اور نظم کو اپنے تجربات و خیالات کا وسیلہ بنایا ہے۔

نظم جدید کا دور

*👈🏿 نظم جدید کی ابتدا مولانا محمد حسین آزاد اور مولانا الطاف حسین حالی نے کی تھی۔
👈🏿 یا یہ کہا جا سکتا ہے کہ نظم جدید کا آغاز 1874ء میں قائم ہونے والی انجمن پنجاب جیسی ادبی تحریک کی شکل میں ہوا تھا جس کی نمائندگی آزاد اور حالی کر رہے تھے۔

  • 1:-مولانا محمد حسین آزاد
  • 2:- مولانا الطاف حسین حالی
  • 3:- انور حسین
  • 4:- ذوق کاکوری
  • 5:- اشرف بیگ
  • 6:- قادر بیگ
  • 7:- راحت دہلوی
  • 8:- مرزا اشرف
  • 9:- رفیق
  • 10:- کرشن لعل

انجمن پنجاب سے باہر نظم نگاری

  • *1:- مولانا اسماعیل میرٹھی
  • *2:- عبدالحلیم شرر
  • *3:- اکبر الہ آبادی
  • *4:- شاد عظیم آبادی
  • *5:- اقبال
  • *6:- جوش ملیح آبادی
  • *7:- فراق گورکھپور
  • *8:- نظم طباطبائی
  • *9:- وحیدالدین سلیم
  • *10:- کیفی دہلوی
  • *11:- منشی جوالا پرشاد برق
  • *12:- درگا وہاں
  • *13:- ساغر نظامی
  • *14:- مہاراجہ کشن پرشاد شاد
  • *15:- پنڈت امرناتھ
  • *16:- چکبست
  • *17:- اختر شیرانی
  • *18:- شبلی
  • *19:- تلوک چند محروم

ترقی پسند تحریک اور اردو نظم

  • *1:- فیض احمد فیض
  • *2:- جاں نثار اختر
  • *3:- علی سردار جعفری
  • *4:- ساحر لدھیانوی
  • *5:- احمد ندیم قاسمی
  • *6:- مجروح
  • *7:- کیفی اعظمی
  • *8:- مخدوم محی الدین
  • *9:- جاتی
  • *10:- ظہیر کاشمیری
  • *11:- سکندر علی وجد
  • *12:- میر حسن
  • *13:- غلام ربانی تاباں

حلقۂ اربابِ ذوق اور اردو نظم

*1:- میراجی

*2:- ن م راشد

*3:- قیوم نظر

*4:- یوسف ظفر

*5:- مختار صدیقی

دیگر شعرا

*1:- ڈاکٹر تاثیر

*2:- اخترالایمان

*3:- بلراج کومل

*4:- منیر نیازی

*5:- خلیل الرحمن اعظمی

*6:- قاضی سلیم

*آزادی کے بعد اردو نظم*

*1:- عمیق حنفی

*2:- وحید اختر

*3:- ابنِ انشا

*4:- وزیر آغا

*5:- فہمیدہ ریاض

*6:- سلیم احمد

تحریر محمد طیب عزیز خان محمودی